مڈل سکول بریلہ کوہائی سکول کادرجہ دینے کامطالبہ
عوام کی وزیرتعلیم اوررکن اسمبلی مینڈھرسے فریادی
جاوید اقبال
مینڈھر// تحصیل و زون منکوٹ کے دور افتادہ پہاڑی گائوں و پنچائت کسبلاڑی اپرمیں قائم مڈل سکول بریلہ کوہائی سکول کادرجہ دینے کیلئے مقامی لوگوں نے مطالبہ کیاہے۔سکول مذکورہ مڈل سکو ل کس اور مڈل سکول ہنڈیاں چھونگاں کے درمیان ایک موزوں مقام پر واقع ہے۔اس سلسلے میں چوہدری باغ حسین سابقہ سرپنچ پنچائت حلقہ کسبلاڑی اپروچوہدری برکت حسین نمبردار کسبلاڑی اورچوہدری منور حسین چیرمین کسبلاڑی اپر ودیگرمقامی لوگوں نے مڈل سکول بریلہ کو ہائی سکول کے زمرے میں لانے کے لئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مڈل سکول بریلہ کے طلبہ وطالبات آٹھویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کے بعد کئی کلو میٹر پیدل سفر طے کر کے ہائی سکول کسبلاڑی و ہائی سکول سلانی و ہائی سکول ٹوپہ اور ہائی سکول چھترال آنا جانا پڑتا ہے۔ جو کہ طلبہ و طالبات کے لئے بڑی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ سڑک رابطہ بحال نہ ہے لوگ زیادہ تر زمینداری اور محنت مزدوری کرکے گزارا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہائی سکول نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلبہ خاص کر طلبات مزیداپنی پڑھائی جاری نہ رکھ سکیں ۔ انھوں نے مزیدکہا کہ ایک طرف حکومت بچوں کو پڑھانے پر زور دے رہی ہے ا ور دوسری طرف اس پسماندہ اور افتادہ علاقے کا یہ حال ہے۔لہذا عوام بریلہ ،کس،ہنڈیاں چھونگاں،سنگڑھ،بلاڑی اپر،نگالبن،ڈنہ، کھنوڑ اور بھگیوٹ کے وزیر تعلیم ریاست جموں و کشمیر سید محمد الطاف بخاری اور ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا سے پر زور استدعا ہے کہ مڈل سکول بریلہ کو ہائی سکول کے درجہ بندی کے ذمرے میں لا کر اس پسماندہ اور دور افتادہ پہاڑی علاقہ کے عوام خصوصاً طلبہ و طالبات کے حقوق کی پاسداری کرکے شکرگزاری کا موقعہ دیاجائے۔
ٹریفک قوانین شکنوں پر نکیل
دس گاڑیاں ضبط متعدد کے چالان کٹے
منیر خان
راجوری // راجوری میں ٹریفک پولیس نے ہنگامی بنیادوں پر مختلف مقامات پر ناکے لگاکر مسافر گاڑیوں سے میوزک سسٹم نکال کر تباہ کئے جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکا ن کو جرمانہ سمیت کورٹ چالان بھی کئے ۔ ڈسڑکٹ ٹریفک انسپکٹر ارشاد احمد نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس راجوری نے اعلی آفیسران کی ہدایات پر قصبہ میں چل رہے آٹو،ٹاٹامیجک ،ٹیمپواور دیگر مسافرگاڑیوں سے جہاں ایک طرف تقریبا 70میوزک سسٹم تباہ کئے ہیں جبکہ ٹریفک قوانین کونہ عملانے کی پاداش میں چالان اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر ڈرئیوروں کی کونسلنگ کی گئی جنہیں یونیفارم پہننے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری لازمی طورکرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ قصبہ میں چلنے والی کسی بھی پسنجر گاڑی میں میوزک لگانے کی اجازت قطعی نہیں ہے اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم تقریبا مزید ایک ہفتے تک چلے گی جس میں یونیفارم سمیت سیٹ بلٹ ہیلمٹ بھی شامل ہے ۔ وہیں ان کے ہمراہ ایس او ٹریفک ذاکر حسین بھی موجود تھے ۔
ٹینڈرفیٹ سکول میں کمپیوٹرلیبارٹری کاافتتاح
نیوز ڈیسک
راجوری//فوج کی زیرنگرانی سدبھاونہ کے تحت راجوری کے سرحدی گائوں کیری میں چل رہے ٹینڈرفیٹ سکول میں کمپیوٹرلیبارٹری کاافتتاح کیاجس کامقصد دوردرازعلاقہ جات کے طلباء کوبہترتعلیم اورہنرمندبناناہے۔اس دوران مقررین نے کہاکہ یہ سکول کیری بٹالین ،بھمبھرگلی برگیڈکی جانب سے چلایاجارہاہے جس سے کثیرتعدادمیں طلباء مستفیدہورہے ہیں۔ اس دوران لیبارٹری کاافتتاح محکمہ تعلیم کے افسران نے پرنسپل سورج پرکاش کی موجودگی میں کیا۔اس موقعہ پر بی ڈی اوکیری زبیرخان وسابق سرپنچ اورطلباء موجودتھے۔
بال آشرم بدھل کے طلباء میں امدادی سامان تقسیم
راجوری//سیاسی وسماجی کارکنان کی جانب سے بال آشرم بدھل میں صحت وصفائی کیمپ کاانعقاد کیاگیا جس کے تحت آشرم میں رہائش پذیر50بچوںمیں ضرورت کاسامان تقسیم کیاگیا۔ اس موقعہ پر سیکریٹری لوک سبھایوتھ کانگریس کمیٹی جموں، محمدفاروق انقلابی سماجی کارکن اور امت شرما سماجی کارکنان نے مستحقین میں 100 ٹوتھ برش ، 100 ٹوتھ پیسٹ، 100 صابن اور100 سکولی کاپیاںتقسیم کیں جس پربچوں نے خوشی کااظہارکیا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ندیم میرنے صحت اورصفائی کی اہمیت کواُجاگرکیا ۔ انہوں نے کہاکہ جہاں صفائی ہوگی وہاں صحت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ تندرستی ہزارنعمت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہرمذہب نے صفائی کی تلقین کی ہے۔امت شرمانے کہاکہ سماج کے کمزورطبقوں کے لوگوں کیلئے ایسے زیادہ سے زیادہ پروگرام منعقدکرناہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔اس دوران طلباء نے اپنے مسائل جن میں ٹیوشن اورطبی سہولیات ، سپورٹس کاسامان وغیرہ بھی پیش کئے۔ندیم میرنے طلباء کومسائل کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔اس موقعہ پرسجادڈار، فضل رحمن ڈار، سکھویندرشرما،ارشاد، گل شیرخان، محمداسحاق، مجیداحمدودیگران موجودتھے۔