بھدرواہ میں انٹرنس ٹسٹ کی مشق
طاہر ندیم خان
بھدرواہ//آل انڈیا سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے پی جی کالج بھدرواہ میں سیشن2018-19 کیلئے جموں یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ کی مشق کیلئے ایک ٹیسٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔جسکا مقصد طلاب کی مدد کرنا خصوصاً دیہی علاقوں کے طلاب کو،جن کو آنے والے JUET امتحان کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ اس ٹیسٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا ،جس میں اے آئی ایس ایف کے کامریڈ پنکج شرما نے کہا ہے کہ پی جی کالج میں یہ ٹیسٹ لگا تار دوسری مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں فیڈریشن نے کالج کے پرنسپل کو رسمی لیٹر پیش کی ہے۔اس ٹیسٹ سے اُن طلاب کو کافی فائدہ ہوگاجو اپنی پڑھائی جاری رکھنے کے خواہشمند ہوں۔اجلاس میں ماک ٹیسٹ کے علاوہ طلاب کی بھلائی سے متعلق دیگر مدعوں پر بھی تفصیلی جانکاری حاصل کی گئی۔
ڈوڈہ میں اسٹامپ ڈیوٹی شرح کا تعین
ڈوڈہ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پون کمار کی قیادت میں منعقدہ ایک اجلاس میں2018-19 کے لئے اسٹامپ ڈیوٹی کے شرحوں کا تعین کر دیا گیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھدرواہ امام دین،سب ڈویژنل مجسٹریٹ گندو/ٹھاٹھری/عسر ،ایس ای پی ڈبلیو ڈی،آر اینڈ بی سرکل ڈوڈہ، ڈی ایف اوفارسٹ ڈویژن ،تحصیلداروں ، ڈوڈہ /ٹھاٹھری اور بھدرواہ میونسپلٹی کے ایگزیکٹو افسروںکے علاوہ متعلقہ اہلکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا زمین اور جائیداد کے موجودہ مارکیٹ ریٹوں کے متعلق اعداد و شمار حاصل کئے گئے ہیںاور سارے ڈویژنل سطح کی کمیٹی کے پاس شرحوں کو حتمی بنانے کے لئے بھیجے جائیں گے، تاکہ ضلع میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے زمین کی حصولیابی کے عمل میں سرعت لائی جا سکے۔بعد ازاں، ڈیزاسٹر منیجمنٹ پروگرام ،جو کہ سپورٹس اسٹیڈیم میں15مارچ کو منعقد کیا جا رہا ہے، کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے بھی غور کیا گیا اور اس سلسلہ میں ضرورری ہدایات جاری کئے گئے۔سی ایم او ،فوجی افسروں، پولیس افسرون،پرنسپل بائز ہائر سیکنڈری سکول ،ڈپٹی کمشنر کے پی اے کے علاوہ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹو محکموں کے دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔
اطلاعاتی مرکز رام بن
کے زیر اہتمام کثیر لسانی مشاعرہ منعقد
رام بن //ضلع اطلاعاتی مرکز رام بن کی جانب سے پنچایت گھر بٹوت میں ایک کثیرلسانی مشاعرہ کا انعقادکیا گیا۔مشاعرے میں علاقہ کے16نامور شعرا ء نے مختلف زبانوں بشمول اُردو، ہندی، ڈوگری اور پہاڑی زبانوںمیں اپنے نظم و غزل پیش کئے۔تقریب میں ادبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر موجود لوگوں نے مقامی زبانوں میں مشاعرہ منعقد کرنے کی ستائش کی۔ متعدد ُابھرتے ہوئے شعراء نے اپنا کلام سنایا جن کو سامعین نے پسند کیا۔عوام نے محکمہ انفارمیشن کی جانب سے یہ پروگرام منعقد کرنے کی سراہنا کی اور محکمہ سے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی۔اس موقعہ پر بعض شعراء نے اپنے اشعاراور نظموں کو ترنم میں پیش کیاجس سے سامعین محظوظ ہوئے۔تقریب کے اختتام پر ڈی آئی سی رام بن نے شرکا کی عزت افزائی بھی کی۔
درانگدورن، کشتواڑ میںایکتا کمیٹی میٹنگ کا اہتمام
کشتواڑ//آپسی ہم آہنگی اور رواداری کا جذبہ مستحکم بنانے اور امن و خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے فوج کی جانب سے درنگدرون خطہ میں ایکتا کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کثرت میں وحدت ہمارے ملک کی ایک عظیم خصوصیت ہے،جس سے تمام خطوں کے لوگ انسانیت کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔یہ ایوینئٹ مقامی لوگوں کے لئے آپسی تبادلہ خیال کرنے اور آپسی بھائی چارہ کا پیغام پھیلانے میں ایک عظیم پلیٹ فارم ثابت ہوا ۔اجلاس میں کُل ملا کر 34مقامی لوگوں نے شرکت کی۔مقامی آبادی اور کیمونٹی لیڈروں نے ا س پہل کی سراہنا کی اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ ایسے ایوئینٹوں سے اس خطہ م،یں آپسی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مددملے گی۔اجلاس سے ر قوت برداشت، میل جول کے رہنے کی عرصی دراز کی رواعیت کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
ممبرا سمبلی گول ارناس کا عوامی دربار
ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی مسائل کا جائزہ لیا
زاہد بشیر
گول// ایم ایل اے گول ارناس اعجاز احمد خان نے آج گول میں ایم عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں ضلع سطح کے ملازمین نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ایم ایل اے نے تمام محکموں کے کام کاج کا جائزہ لیا اور کہا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر لوگوں سے کہا کہ وہ اس دربار میں محکمہ کے آفیسران اپنا جواب دیں ۔ انہوں نے اس موقعہ پر تعمیراتی محکموں سے کہا کہ وہ جلد از جلد کاموں کو پورا کریں اور سڑکوں سے متعلق مسائل کو وہ بورڈ میٹنگ میں اٹھائیں گے ۔ اس موقعہ پر پی ڈبلیو ڈی کے ایکسن نے کہا کہ تتا پانی سے ہیلہ روڈ پر جلد ٹینڈر نکلیں گے اور اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ پی ڈبلیوں ڈی کے ایکسن نے رینیو کمپلیکس ، کانفرنس ہال ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کئے جائیں گے ۔اور ایک ہفتہ کے اندر اندر اسٹیڈیم پر بھی کام شروع کیاجائے گا اور اس سلسلے میں موقعہ پر موجود جے کے پی سی سی کے آفیسر نے بھی بات کی۔ ۔ اعجاز احمد خان نے اس موقعہ پر اندھ کو سڑک رابطہ سے جوڑنے کے لئے پی ڈبلیو ڈی سے کہا کہ وہ دو کلو میٹر کی کھدائی شروع کریں تا کہ آگے کی تعمیر میں پی ایم جی ایس وائی کو کوئی دقت پیش نہ آئے ۔ محکمہ پی ڈی ڈی نے اس موقعہ پر کہا کہ کلی مستیٰ میں نئے آٹھ ٹرانسفارمر لگے ہیں اور پچاس سٹریٹ لائیں آئی ہیں جن میں بیس ابھی نصب کرنی باقی ہیں ۔ وہیں اس موقعہ پر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا ۔ اعجاز احمد خان نے اس موقعہ پر محکمہ تعلیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ آئندہ لوگوں کی شکائتیں نہیں سننے چاہئے ‘‘ انہوں نے کہا کہ جو وردی بچوں کے لئے آتی ہے پہلے وہ اس کو دیکھیں گے اُس کے بعد بچوں میں تقسیم کی جائے گی اور وہ بہتر کوالٹی کی وردی ہونی چاہئے ۔ موقعہ پر موجود لوگوں نے وردی کے گھٹیا کپڑے سے متعلق بھی آواز بلند کی اور کہا کہ گزشتہ سال بھی کافی خراب وردی آئی تھی اور وہ بچوں کو کپڑا پیش کریں وہ خود ہی سلائیں گے ۔اس موقعہ پر لوگوں نے بچوں کی داخلہ ف سے متعلق مسئلہ بھی اٹھایا جس پر انچارج زیڈ ای او نے کہا کہ فیس بڑھی ہے اور بچیوں کی فیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ صرف پچیس روپے کی چھوٹ ہوئی ہے باقی فیس دینی ہے ۔عجاز احمد خان نے اس موقعہ پر انچارج زیڈ ای او سے کہا کہ وہ نجی تعلیمی اداروں سے متعلق انہیں رپورٹ پیش کریں اور وہ کس قسم کی عمارتوں میں رہتے ہیں آیا کہ ان عمارتوں میں تمام تر کے سہولیت میسر ہیں کہ نہیں اس سلسلے میں وہ انہیں رپورٹ پیش کریں ۔ اس موقعہ پر کہی اسکولوں میں پینے کے پانی کی قلت کا مسائل بھی لوگوں نے سامنے لایا ۔ اس موقعہ پر اعجاز احمد خان نے ریلوے کمپنیوں کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ مقامی بیروزگارنوجوانوں کو ترجیح دیں اور انہوں نے سی ایس آر کے تحت کہاں رقم خرچ کر رہے ہیں وہ رپورٹ بھی انہیں پیش کریں ۔اس موقعہ پر محکمہ ایگریکلچر ، ہارٹی کلچر ، نے بھی اپنی کار کردگی بیان کی ۔ اس موقعہ پر ایپی کلچر کی ناقص کار کردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعجاز احمد خان نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ اس محکمہ سے متعلق یہاں پر
صفر کار کردگی ہے اور وہ دیکھیں کہاں کمیاں ہیں وہ دور کریں ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ندی نالوں سے ریلوے کمپنیاں غیر قانونی طور سے پتھر نکال رہے ہیں اور محکمہ یہاں کی طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے اور یہ بہت بڑا گھپلا ہے جس میں محکمے بھی ملوث ہیں ۔ انہوں نے اس موقعہ پر موجود مائن اینڈ جیالوجی کے ایک آفیسر کی ایک بھی نہ سنی اور کہا کہ زبانی کچھ نہیں چلے گا اس کے لئے ثبوت پیش کریں ورنہ کارروائی کے لئے تیار رہیں ۔ اس موقعہ پر پی ایم جی ایس وائی ایکسن، پی ڈبلیو ڈی ایکسن ، سی ایم او، ایس ڈی ایم گول، تحصیلدار گول، ایس ڈی پی او گول، بی ایم او گول کے علاوہ دوسرے آفیسران و لوگوں نے بھاری تعداد بھی موجود تھی۔
چسانہ کے نوجوان نے جے سی بی مشین بنا ڈالی
زاہد ملک
مہور //سب ڈویژن کے ایک پسماندہ علاقہ کے غریب نوجوان نے اپنے ہنر سے ایک جے سی بی مشین تیار کر لی ہے۔یہ لڑکا دسویں جماعت میں اسکول چھوڑکر گھر میں بیٹھ گیا کیوں کہ اس کے والد سکول کا خرچہ برداشت نہیں کر پا رہے تھے جس کی وجہ سے اسے پڑھائی کو الوداع کہنا پڑا۔سب ڈویژن مہور کے تحصیل چسانہ کے دور دراز علاقہ طولی کی پنچایت حلقہ لور طولی بی کے موڑہ نمبل کے اس با صلاحیت نوجوان کی طرف سے تیار کردہ جے سی بی مشین اصل جے سی بی کی مانند کام کرتی ہے جس کو دیکھنے کیلئے پورے علاقہ سے لوگ آتے ہیں۔ محمد اکرم ولد کالو خان قوم مغل لوہار نامی اس 19 سالہ نوجوان نے 20 دنوںکی مشقت کے بعد مشین تیار کی۔
رام بن میںقومی شاہرہ خستہ حال
چار گلیار بنانے کے معاہدہ کے تحت کنٹریکٹر کمپنیاں مرمت کی ذمہ وار
ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن سے ناشری تک کے جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر چار گلیار بنانے کی وجہ سے اولڈ ائیلانمنٹ کی حالت انتہائی خستہ ہے۔شاہراہ پر جگی جگہ خندق اور گڑھے بنے ہوئے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور کنٹریکٹروں کے درمیان ہوئے معاہدہ کے تحت کنٹریکٹر کمپنیاں اس اولڈ ایلائنمنٹ کے دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ وار ہیں۔مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ کنٹریکٹر کمپنیاں ان گڑھوں کو مٹی اور کنکروں سے بھر لیتے ہیں،جو کہ مرمت کے لئے ٹھیک نہیں ہے کیونکہ وہ گاڑیوں کے ٹائروں سے خراب ہو جاتے ہیں۔سڑک کی خستہ حالی سے اس شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت میں رخنہ پڑتا ہے اور ٹریفک جام اب اس شاہراہ پر ایک معمول بن گیا ہے۔مقامی لوگوں کی یہ بھی مبینہ شکایت ہے کہ اس صورت میں شاہراہ پر گاڑیاں چلانا کسی بھجی صورت میں خطرے سے خالی ن ہیں ہے،کیونکہ خستہ حالی سے گاڑیوں کے پُرزے خراب ہونے کا احتمال رہتا ہے۔کنٹریکٹر کمپنیوں کے منیجمنٹ کا دعوی ٰ ہے کہ وہ شاہراہ کی حسب ضرورت مرمت کرتے رہتے ہیںاور گُذشتہ دو سال سے مختلف مقامات پر میکڈم بچھانے کا عمل جاری ہے۔.
سوچھ بھارت مشن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
رام بن/ /ضلع میں سوچھ بھارت ابھیان کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منگل کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی قیادت میں سوچھ بھارت مشن کے تحت مرکزی سپانسر شدہ سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع کے تمام بلاکوں کاایک اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں اے سی آر وویک پوری، اے سی ڈی جی ایچ کرائی پاک، ڈی پی او طارق سہر وردی ،آر ای ڈبلیو کے ایگزیکٹو انجینئردلیپ تکو، اور ضلع کے تمام بی ڈی اوزاور جی آر ایئسز کے علاوہ ضلع کے وی ایل ڈبلیوز نے شرکت کی۔ڈی سی نے سوچھ بھارت مشن کے تحت پنچایت وار کی کارکردگی کا جائزہ لیااور التوا میں پڑے تمام کاموں کورواں مالی سال کے دوران تکمیل کے لئے ایک نشانہ مقررکیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع کے تمام بلاک ااو ڈی ایف قرار دئے گئے ہیںاورضلع پنچایت میں صفائی وستھرائی کی کئی پروگرام منعقد کئے گئے۔۔اجلاس کے دوران ڈی پی او نے مشن کے تحت حاصل کی کارکردگی کے تفاصیل پیش کئے۔ مختلف مدعوں جیسے بیس لائن سروے، ایس بی ایم کے تحت ایم آئی ایس ، پنچایتوں کے او ڈی ایف، آئی ایچ ایچ ایل یونٹوں کی تعمیر اور حصولیابی پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا اور چیف سیکرٹری کی جانب سے اس سلسلہ میں مقررہ نشانہ حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈی سی نے تمام بی ڈی اوز کو مقررہ مدت میں تمام ترقیاتی کام تکیمل دینے کیلئے مشن موڈ کے تحت کام کرنے کی ہدایت دی۔
کشتواڑ محکمہ مال کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا
نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے محکمہ مال کے افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مقرر ہ نشانہ کی حصولیابیوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے عوامی مدعے حل کرنے کے دوران عوام دوستانہ رویہ اپنانے اور لوگوں کو خدمات گھر کی دہلیز پر ہی مہیا کرنے کی ہدایت دی ۔اجلاس میں اے سی آر، ایس ڈی ایم پاڈر اور تحصیلداروں و نائب تحصیلداروںکے علاوہ محکمہ کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈی سی نے ریونیو ریکارڈ تحریر کرنے جیسے کہ جمعبندی ،گرداوری، عدالتی کیسوں ،عوامی خدمات، گارنٹی ایکٹ اورناجائز تجاوزات کی بے دخلی کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تمام متعلقین کو ریونیو ریکارڈ مناسب طریقہ سے رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے تمام متعلقہ پٹوار حلقوں میںجمعبندی کے عمل میں سرعت لانے اور صیح و درست اندراج کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر متعلقہ تحصیلداروں کو گائوں وارجمعبندی کا نشانہ الاٹ کیا گیا۔اپنے خطاب میں ڈی سی نے محکمہ کے اہلکاروں کو عوامی مدعوں کا حل کرنے کے علاوہ محکمہ مال کے کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے روز مرہ کے کام میں شفافیت لانے کے لئے لگن اور محنت سے کام کرنے کی ہدایت دی۔دریں اثنا پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران ڈی سی نے ریونیو ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے میں مثالی کارکردگی دکھانے پر تحصیلدار و نائب تحصیلدار مچیل کی ستائش کی۔
رام بن میں امتحانی مراکز کے گرددفعہ144نافذ
رام بن //جموں و کشمیر بورڈ آس سکول ایجوکیشن کی جانب سے منعقد کئے جارہے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات صاف و شفاف ڈھنگ سے منعقد کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رام بن ن طارق حُسین گنائی نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضلع کے امتحانی مراکز کے 100 میٹر کے دائرے میں دفعہ144 سی آر پی سی لاگو کرنے کے احکامات اجرا کئے ہیں۔ احکامات کے مطابق امتحانی مراکز کے گرد و نواح میں کسی بھی قسم کے لائوڈ اسپیکر اور تمباکو نوشی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔یہ احکامات مورخہ 14-03-2018 سے امتحانات کے اختتام ہونے تک جاری رہیں گے۔
پوگل پرستان کے عالم مولانا محمد اسماعیل اثری رحمت حق
ہفتہ روز مسلم کے مدیر ، مصنف اور مترجم تھے، جمعیت اہلحدیث مغموم
محمد تسکین
بانہال // جمعیت اہلحدیث کے نمایاں شخصیات میں شامل مولانا محمد اسماعیل اثری ساکنہ مالیگام ، پوگل تحصیل بانہال ضلع رام بن اس داد فانی سے منگل کی صبح سرینگر میں رحلت کرگئے، وہ 66 برس کے تھے ۔ مرحوم ایک اعلی پائے کے مفکر ، کہنہ مشق عالم اور محقق تھے اور زندگی کا بیشتر وقت دینی علم وادب کے حصول ، و تحقیق اور فراہمی پر صرف کی ہے۔ کشفیہ کالج پوگل کو علم کے ایک بڑے چراغ کی صورت میں روشن کرنے کیلئے مرحوم محمد اسماعیل اثری کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ہے اور پورا علاقہ آج بھی ان کا مرہون منت ہے۔ نامساعد حالات کے دوران اپنے آبائی گاؤں پنلہ مالیگام ، تحصیل پوگل پرستان سے ہجرت کے بعد مرحوم پچھلے کم و بیش پندرہ سال سے بشٹ ، تحصیل چنہنی ضلع ادہمپور میں سکونت پذیر ہیں اور صحت اور عمر کے تقاضوں کے باوجود بھی سرینگر میں جمعیت اہلحدیث کے صدر دفتر میں مختلف شعبوں میں دین اسلام کی خدمت میں مرتے دم تک سرگرم عمل تھے اور وہاں ہی خالق حقیقی سے جا ملے ۔ محمد اسماعیل ولد امام الدین رونیال 12 جنوری 1952بمقام پنلہ مالیگام تحصیل بانہال میں پیدا ہوئے اور ابتدا سے مڈل تک مڈل اسکول مالیگام میں تعلیم پائی۔ 1969میں دارالتعلیم مبارک پور اعظم گڑھ میں عربی ثالثہ پاس کیا، مدرسہ سبل السلام پھاٹک حبش خان دہلی میں عربی رابعہ کلاس پڑھی، عربی خامسہ جامعہ فیض العام میں مکمل کی، اور ساتھ میں سند تجوید بھی حاصل کی، عربی سادسہ اور سابعہ جامعہ اثر یہ دارالحدیث مئوناتھ بھنجن اعظم گڑھ میں مکمل کی، اور اگست 1976میں سندفراغت پائی اور بحیثیت مدرس تعینات ہوئے۔ دوسال تک اپنا تدریسی سلسلہ جاری رکھنے کے بعد جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیر نے سرینگر طلب کرلیا اور یہاں آکرالکلیہ السلفیہ نام سے 5/اپریل 1978میں سلفی عربی کالج کی شروعات کی اور 1990 کے نامساعد حالات کی وجہ سے کالج الکلیہ بند ہوگیا اور علم سے سیراب مولانا محمد اسماعیل اثری واپس اپنے گاؤں پوگل چلے گئے ۔ پوگل میں دوست و احباب کے مشورہ اور اصرار پرانجمن کشفی کوہستانی کی ملکیت پر کشفی عربی کالج کاافتتاح عمل میں لایا اور پرنسپل کی حیثیت سے اپنا فرض انجام دینے لگے۔ سنہ 2002 میں کلیہ سلفیہ مومن آباد بٹہ مالوہ سرینگر میں شعبہ تحقیق میں سربراہ کی حیثیت سے تعینات کئے گئے اور اس کے ساتھ ہی جریدہ مسلم کے ادارتی فرائض بھی 2013 تک انجام دیتے رہے – اس دوران جون 2007 میں الکلیہ السلفیہ للبنات کی تعمیر اور تدریسی فرائض پر مامور کیا گیا جہاں انہوں نے مرتے تک اپنا فریضہ احسن طریقے سے انجام دیا۔ مولانا اثری کئی کتابوں کے مؤرخ اور ترجمہ کار بھی ہیں۔ جن میں معرکہ بدر ، تقلید کیاہے؟، دعوت الی اللہ اور داعی کے اوصاف.، وصیت لقمان حکیم ، ملی اتحاد کی بنیادیں، جہاداور دہشت گردی ، مسلمان عورت، تاریخ پوگل پرستان قابل ذکر ہیں۔ منگل کی صبح جب ان کی رحلت کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی تو مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعاووں اور تعزیتوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ منگل کی صبح پہلے ان کا نماز جنازہ سرینگر میں ادا کیا گیا اور بعد میں ان کی میت کو تحصیل چنینی میں شاہراہ کے قریب واقع بشٹ گاوں ضلع ادہمپور کیلئے روانہ کیا گیا ہے جہاں مقامی آبادی کے علاؤہ ضلع رام بن خصوصا پوگل پرستان کھڑی اور بانہال سے سینکڑوں لوگ اور جمعیت کے کارکنوں ان کے جنازہ میں شرکت کی عرض سے چنینی روانہ ہوئے ہیں۔ منگل کی صبح جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلی ڈاکٹر عبدالطیف الکندی جو ریاست سے باہر ہیں ،نے ان کی رحلت کی خبر دیتے ہوئے کہ دل ودماغ تیار نہ تھے کہ علامہ محمد اسماعیل اثری اب اس دنیا میں نہ رہے اور سرینگر میں رات کے ایک بجے کے بعد ضیق تنفس محسوس کرنے کے بعد جوں ہی لٹائے گئے تو روح کا جسم سے رشتہ کٹ گیا اور اس طرح علم وادب کا آفتاب اپنی روشنی چہار سو عالم پھیلاتا ہوا اس جہاں سے غروب ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے مختلف عوارضات میں مبتلا تھے اور اللہ کے فضل وکرم اور شاگردوں کی دعائیں اور علاج ومعالجہ کے استمراری سے دن دن بخیر وخوبی زندگی گزار رہے تھے کٹ رہے تھے کہ اجل کے بلاوے پر لبیک کہنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ مولا محمد اسماعیل اثری اپنے پیچھے دو بیٹے محمد ایاز اور شعیب محمد اور کئی بچیاں اور ایک بیوہ چھوڑگئے ہیں جبکہ اس کے علاؤہ شاگردوں اور مولفات کی ایک بڑی تعداد چھوڑی ہے جو ان کے لئے علم نافع کے طور پر ہمیشہ باعث اجر رہے گی۔انہوں نے اللہ سے ان کی مغفرت اور لواحقین ، شاگردوں اور جمعیت کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمانے کی دعا کی ہے ۔
رام بن میں یوتھ فیسٹول کا اہتمام
رام بن //امن ،خوشحالی،آپسی رواداری اور قومی یکجہتی کر فروغ دینے کے مقصد سے انڈین آرمی کی جانب سے مورخہ13 مارچ سے15مارچ2018 تک ر ام بن میں ایک یوتھ فیسٹول منعقد کیا جا رہا ہے۔اس فیسٹول میںضلع کے کالجوں اور سکولوں کے طلاب نے شرکت کی۔اس موقعہ پر متعدد مقابلے منعقد کئے گئے جن میں طلاب نے جوش و خروش سے شرکت کی۔رام بن ہائر سیکنڈری سکول کے احاطہ میںفیسٹول کے پہلے روز مقابلے جیسے کہ ایلوکیوشن، ڈرائینگ،اور پینٹنگ، بین سکولی کوز مقابلے منعقد کئے گئے ۔بعد دوپہر کی نشست کا آغاز ٹگ آف وار سے ہوا جس کے بعد ضلع پولیس لائنز میں انٹر سکو ل فٹ بال میچ منعقد کیا گیا۔اس موقعہ پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے پرنسپل نے کہا کہ فوج کی اس کاروائی سے طلاب کے رویہ میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے، جسے انڈین آرمی تعمیری مقاصد کے لئے کر رہی ہے۔