سرنکوٹ//منشیات کے موضوع پر سرنکوٹ کے نجی تعلیمی ادارے بابا نظامی پبلک ہائی سکول میں ایک پروگرام منعقد ہوا۔اس موقعہ پر مقررین نے منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس نے نوجوان نسل کو تباہ کردیاہے اور کئی نوجوانوں کی اموات اسی وجہ سے ہوئی ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ منشیات سماج کیلئے ایک ناسور کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے جس کا قلع قمع کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایسی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پورے سماج اور خاص کر نوجوانوں و طلباء کو سامنے آنے ہوگا اور قوم کے مستقبل کو بچاناہوگا۔ اس موقعہ پر ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ اصغر علی ملک اور ایس ایچ او انظر میر نے یقین دلایاکہ پولیس کی طرف سے منشیات کے خاتمے کیلئے ہر طرح کا تعاون دیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ منشیات کا خاتمہ ضروری ہے جس کیلئے نوجوانوں کو ہی نہیں بلکہ ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرناہوگا۔اس پروگرام میں ادارے کے پرنسپل نصیب خان، سید جنت حسین شاہ،ایاز چوہدری،شوکت پروانہ،ارشاد بٹ،سفیر چوہدری،طاہر کاظمی وغیرہ بھی موجو دتھے ۔نظامت کے فرائض ادریس قریشی نے انجام دئیے۔