رام بن //رام بن میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی قیادت میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میںوزیر اعلیٰ کے اکتوبر2017 کے دوران جاری کئے گئے ہدایات کی عمل آوری پر ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ممبر اسمبلی نیلم کمار لنگہیہ ،ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی،اے ڈی سی گورویندر سنگھ، چیف پلاننگ افسر اوتم سنگھ، سی ایم او ،ڈی ایف اوبٹوت، پی ایم جی ایس وائی ،پی ڈبلیو ڈی ،پی ایچ ای کے ایگزیکٹو انجینئروں،سی ایچ او، سی اے او، سی اے ایچ او، سی ای او کے علاوہ مختلف ضلع و سیکٹورل افسروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایم ایل اے نے وزیر اعلیٰ کی رسائی پروگرام کے تحت ضلع کے دورہ کے دوران جاری ہدایات کی حالیہ رپورٹ طلب کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ راجگڑھ واٹر سپلائی سکیم، ٹرانسفارمر بینک رام بن مکمل ہوا ہے اور سرکٹ ہائوس، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کی اضافی اقامت ور واٹر فلٹریشن پلانٹ کوعنقریب ہی فعال بنایا جائے گا۔ایم ایل اے نے ترقیاتی پلان ترتیب دیتے وقت انتظامیہ اور لوگوں کے نمائندوں کے درمیان قریبی تال و میل رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اُن پروجیکٹوں کی تکمیل فوری طور کرنے کی ہدایت دی جن پر فنڈنگ پہلے ہی منظور کی گئی ہے۔انہوں نے ضلع میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں بشمول جے این وی، کے وی، کے وی کے، سپورٹس اسٹیڈیم اور انڈور اسٹیڈیم پر جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پر ایم ایل اے کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر کام جاری ہے ۔اس سے قبل ایم ایل اے نے ضلع میں مختلف سکیموں کے تحت حاصل کی گئی مالی پیش رفت کا جائزہ پیش کیا۔انہوں نے محکمہ صحت عامہ، بجلی، تعمیرات عامہ، پی ایم جی ایس وائی، تعلیم، صحت کے شعبوں کا جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ ایم جی نریگا،پی ایم اے وائی، ہیلتھ، تعلیم، انیمل ہسبنڈری، باغبانی، زراعت کی سکیموں اور پروگراموں کا بھی جائزہ لیاگیا۔