بانہال //نیشنل کانفرنس کے ضلع رام بن کے صدر سجاد شاہین نے بانہال علاقہ میں ریلوے ٹنل کی تعمیر کے سلسلہ میںتحصیل کھاری کے موضع کندُن میں کئی عمارتوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ان نقصان شدہ عمارتوں کو معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انسانی جانوںکو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں فوری معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ان عمارتوں کا سیفٹی آڈٹ لینے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹنل کی تعمیر میں کی جارہی بلاسٹنگ کی وجہ سے ان عمارتوں میں کافی بڑے شگاف رونما ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان مکانوں میں رہائش کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔شاہین نے مزید کہا کہ یہ عمارتیں بھاری برفباری اور زلزلے برداشت نہیں کر سکیں گی۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے انجینئروں اور محکمہ مال کے اہلکاروں کی ایک ٹیم سروے کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے ارکان انٹرنیشنل لمیٹڈ اور اسکی ذیلی ایجنسیوں کو متاثرین کے ایک فرد کو ریلوے ٹریک کی تعمیر میں مامور کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے این ا یچ44پر چار گلیار بنانے میں بھی اسی طرح کا غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ضلع صدر کے ہمراہ تحصیل کھڑی کے انچارج غلام حسن ،نائب بلاک صدر محمد انور نائیک ،بلاک یوتھ صدر محمد عباس نائیک ،عبدالعزیز نائیک، عبدالغفار گوش، محمد رفیق و دیگران بھی تھے۔