منجاکوٹ //ضلع سینک ویلفیئر آفیسر راجوری این سی بشوہترہ کی قیادت میں منجاکوٹ میں سابق فوجیوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں آرمی سے ریٹائر کئی لوگوںنے شرکت کی اور اپنے مسائل کو اجاگر کیا۔اس موقعہ پر فاروق خان نے این سی بشوہترہ کو بتایاکہ سابق فوجیوں کے بچوں کی پیدائشی تاریخ غلط طریقہ سے لکھی جا رہی ہے جس سے ان کے بچوں کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل منجاکوٹ میں بھی ایک سینک اسکول کھولا جائے تاکہ اس میں سابق فوجیوں کے بچے تعلیم حاصل کر سکیں۔اس موقعہ پر تمام سابق فوجیوں نے مانگ کی کہ جموں اور ادھمپور کی طرز پر راجوری میں بھی فوجی بھرتی کروائی جائے اور یہاں کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کا موقعہ دیاجائے ۔