سرنکوٹ//سرنکوٹ میں نوجوانوں نے بیروزگاری پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاج میں شامل نوجوانوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ضلع پونچھ کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اورتعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے ان کے راستے بند کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اساتذہ کی اسامیوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں بھی پونچھ ضلع کو نظرانداز رکھاگیا جو اس ضلع کے نوجوانوں کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے ۔انہوںنے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے اقدامات کریں اور روزگار کے مواقع دیئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا قیام بدلائو کے نعرے کے ساتھ آیاتھا تاہم اب تک وہ بدلائو نظر نہیں آیا بلکہ الٹا عوام کش پالیسی اختیار کی گئی ہے ۔