گول//گول ہائر سکینڈری سکول میں ایس ڈی ایم پنکج بگوترہ کے ہاتھوں ایک امتحان حال کا افتتاح ہوا اس موقعہ پر ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ ، پرنسپل ہائر سکینڈری سکول گول نانا جی تکو کے علاوہ اسٹاف ممبران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ یہ امتحان حال سکول کے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ نے چندہ دے کر بنایا ہے ۔ اس حال پر اس وقت تک تین لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں اور اس کو مزید جاذب بنانے کے لئے انتظامیہ کام کر رہی ہے ۔ اس حال میں سو سے زائد طالب علم بیٹھ سکتے ہیں ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم گول نے پرنسپل ہائر سکینڈری سکول کی کاوشوں اور کوششوں کو کافی سراہا اور کہا کہ اس طرح کی محنت ہر ایک آفیسر نہیں کرتا ہے اور میں اس کو مبارک باد دیتا ہوں ۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ عملہ کے زیر اشتراک ہی ایسے کام ہو سکتے ہیں اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی جانب سے اس طرح سے چندہ جمع کرنے اور بعد میں امتحان حال بنانے پر انہوں نے انہیں مبارک باد پیش کیا ۔