راجوری//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبہ الیکٹریکل و ریونیو ایبل انرجی انجینئرنگ ،سکول آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی نے ’’پاور اینڈ انرجی ‘‘میں حالیہ پیشرفت کے موضوع پر پانچ د ن پر مشتمل مختصر مدتی پروگرام کا اہتمام کیاگیاجو جمعہ کے روز اختتام کو پہنچا۔ ا س کورس میں طلباء کے علاوہ بڑی تعداد میں عملہ اور یونیورسٹی کے باہر سے بھی لوگوںنے شرکت کی ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے پروگرام منعقد کرنے پر شعبے کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی جدید پیشرفت کے بارے میں طلباء کو بتانا بہت ضروری ہے ۔اس دوران ملک کے مختلف اداروںسے تعلق رکھنے والی شخصیات کی طرف سے مختلف لیکچر دیئے گئے ۔