Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

نائیجریا :پُر تشدد واقعات میں اضافہ پر عالمی برادری کو تشویش

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 10, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 ابوجا//ریاست بورنو کے فوجی ترجمان بریگیڈیئیر جنرل ٹکساس چکوو نے بتایا کہ 4 گا¶ں سے بازیاب کرائے گئے یرغمالیوں میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ ان میں کچھ مرد بھی شامل ہیں جن پر بوکو حرام کا حصہ بننے کے لیے دبا¶ ڈالا جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نائجیریا کی فوج نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ آپریشن انجام دیا تاہم انہوں نے آپریشن کی مدت یا یرغمالیوں کو کہاں سے بازیاب کرایا گیا، اس حوالے سے کوئی بھی بات بتانے سے انکار کردیا۔نائجیریا میں فوج نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کر کے ایک ہزار سے زائد یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا ہے جبکہ شدت پسند ڈاکو¶ں اور ملیشیا کے درمیان جھڑپ میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے ۔غیر ملکی رپورٹوں کے مطابق مشرقی افریقہ کی سب سے بڑی معیشت نائجیریا میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل پرتشدد واقعات کا سلسلہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا چلا جا رہا ہے جس پر عالمی برداری نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ہفتے کو ریاست کنڈنا کے گا¶ں گواسکا کی حفاظت کرنے والی ملیشیا پر ڈاکو¶ں نے حملہ کردیا تھا جس کے بعد سے دونوں میں شدید لڑائی جاری ہے اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو چکی ہے ۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے واقعے ذمہ دار افراد کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب نائجیریا کی فوج نے کارروائی کر کے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے قبضہ سے ایک ہزار سے زائد یرغمالیوں کو چھڑا لیا ہے ۔افریقہ کی سب سے بڑی تنظیم بوکو حرام گزشتہ 9سال سے خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ہزاروں لڑکیوں کو اغوا بھی کیا جا چکا ہے ۔فوج اس سے قبل بھی لڑکیوں اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد کو بازیاب کراچکی ہے لیکن ابھی تک 2014 میں چبوک کے اسکول سے اغوا کی گئی لڑکیوں کو بازیاب نہیں کرا سکی۔فروری میں کیمرون کی سرحد سے متصل نہر کے قریب واقع مختلف علاقوں سے نائجیریا کی فوج نے 1100 سے زائد افراد کو بازیاب کرایا تھا۔ 19فروری کو بوکو حرام نے ڈپاچی کے علاقے کے ایک اسکول سے 110 لڑکیوں کو اغوا کر لیا تھا لیکن ان کو بعد میں رہا کردیا گیا تھا جس پر حکومت پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے یرغمال افراد کو چھڑانے کے لیے تاوان ادا کیا یا دہشت گرد تنظیم کے قیدیوں کے بدلے ان لڑکیوں کو چھڑایا گیا لیکن حکومت نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل صدر محمدبوہاری کو ملک میں بڑھتی شدت پسندی کی وجہ سے شدید دبا¶ کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے 2015 کے انتخابات میں اسی بنیاد پر الیکشن جیتا تھا کہ وہ بوکو حرام کا خاتمہ کردیں گے ۔نائجیریائی حکومت مستقل یہ دعویٰ کرتی رہی ہے کہ بوکو حرام کو شکست دی جا چکی ہے لیکن شدت پسند تنظیم کی جانب سے مستقل خود کش حملوں اور اغوا کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے حکومتی دعوے کی نفی ہوتی ہے ۔یو این آئی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی

July 6, 2025

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون حملہ

July 5, 2025

ٹیکساس میں سیلاب سے 24اموات

July 5, 2025
بین الاقوامی

پاکستان میں عمارت زمین بوس | 14افراد ہلاک،امدادی کاروائیاں جاری

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?