ڈوڈہ//گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے شعبہ اُردو میں’’روزہ کے روحانی اور ادویاتی فوائد‘‘ پر ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔سمپوزیم کا مقصد روزوں پر ایک صحت مند مباحثہ منعقد کرنا تھا ۔پروگرام کا افتتاح شعبہ اردو کے ایچ او ڈی ڈاکٹر اختر حُسین نے تعارفی خطبہ سے کیا جسکے بعد سمپوزیم کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں طلاب نے شرکت کی۔سمپوزیم کیلئے موضوع " Invited Talks "تھا، جو کہ شعبہ عربی کے ایچ او ڈی ڈاکٹر عنایت اللہ ندوی اور ایچ او ڈی شعبہ باٹونی ڈاکٹر تاصر شریف نے کیا۔دونوں نے معلوماتی جانکاری پیش کی۔اسکے بعد رسمی شکریہ کا ووٹ اسی شعبہ کے ڈاکٹر امتیاز احمد نے پیش کیا گیا ۔پروگرام کے اختتام پر فاتح میں ٹرافیاں پیش کی گئی۔فاتح میں مس ارام لطیف، نواز حُسین اور مس عائشا نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔پولٹیکل سائنس کے ایچ او ڈی پروفیسر زین بانڈے،اینوائرنمنٹل سائنسز کیایچ او ڈی ڈاکٹر سمت کوتوال نے پروگرام میں بطور جج فرائض انجام دئے۔ پروگرام کی صدار ت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حُسین رفیقی نے کی۔پروگرام میں ریٹائرڈ لیکچرار یوگ راج ٹھاکور مہمان خصوصی تھے جبکہ کیمسٹری کے ایچ او ڈی پروفیسر بابو رام مہمان ذی وقار تھے۔اس موقعہ پر حاضرین میں ایچ او ڈی اکنا مکس ڈاکٹر جاوید اقبال ترنبو ، ڈاکٹر وحید خوار،پروفیسر محمد اسلم ،پروفیسر آکرتی پریہار، پروفیسر سعید کاظم اور پروفیسر زین بانڈے بھی شامل تھے۔