بھدرواہ //بھدرواہ میں شب قدر اور عید الفطر منانے کے لئے انچارج اے ڈی سی پون پریہار کی قیادت میں ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ اجلاس میں افسروں ،مختلف مذہبی انجمنوں کے نمائندوں ،سول و پولیس کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میںاے ڈی سی نے متعلقہ حُکام کے ساتھ انتظامات پر مباحثہ کیا اور تمام متعلقہ محکموں کو قریبی تال و میل بنانے کے لئے کہا ۔انجمن اسلامیہ اور مسجد کمیٹیوں سے زائرین کو تمام سہولیات میسر کرنے کی ہدایت دی گئی۔اے ڈی سی نے میونسپل حُکام سے بھدرواہ کی اہم مساجد اور عیدگاہ کے علاوہ قصبہ کے بازار کی صفائی و ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے پی ڈی ڈی اور ی ایچ ای محکمہ کو تہوار کے دنوں میں بجلی اور پانی کی مناسب سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ویٹرنری ڈاکٹروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ یقینی بنائیں کہ صارفین کو صحت مند جانورں کا گوشت فراہم کیا جائے۔انہوں نے میونسپل انسپکٹروں اور سی اے پی ڈی افسروں اور پولیس محکمہ کو باقاعدگی سے مارکیٹ چیکنگ کرنے کی ہدایت دی، تاکہ تہواروں کے دنوں میںاشیاء خصوصاً گوشت اور پولٹری کے معیار اور قیمتوں پر نگاہ رکھی جا سکے۔اجلاس میں سیکورٹی ،ٹریفک انتظامیہ پر بھی مباحثہ کیا گیا ۔اجلاس میں صدر انجمنء اسلامیہ بھدرواہ پرویز احمد شیخ، صدر بیوپار منڈل سلیم الرحمان سانبری،اے ایس پی راجندر سنگھ، تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد ،تحصیلدار بھالہ اجے کمار صراف، ٹی ایس او فاروق احمد، ایس ایچ او منیر خان ،ویٹرنری ڈاکٹروں کے علاوہ ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔