وزیر بجلی نے کشتواڑ میں پینے کے پانی کی فراہمی کا جائیزہ لیا
کشتواڑ//بجلی کے وزیر سنیل کمار شرما نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ کے دوران کشتواڑ میں پینے کے پانی کی فراہمی کا جائیزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ ویر موصوف نے ضلع کے لوگوں کی طرف سے رجسٹر کئے گئے پانی کی عدم دستیابی کی شکایات کے پس منظر میں اس میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ قصبے میں پانی کی تقسیم کے نظام میں بہتری لائیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں 50 فیصد پینے کے پانی کی دستیابی یقینی بنائی گئی ہے اور باقی ماندہ علاقوں کو کم سے کم وقت کے اندر پینے کے پانی کی سہولیت فراہم کی جائے گی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی طور پر استعمال کئے جا رہے پانی کے کنکشنوں کو باقاعدہ بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ سنیل شرما نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ قصبے میں اور منڈل علاقے میں پانی کی تقسیم پر نگرانی رکھنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں ۔ وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے فرائض منصبی دیانتداری کے ساتھ انجام دیں بصورتِ دیگر اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔
عید سے قبل تنخواہیں واگذار کرنے کی اپیل
کشتواڑ//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں ڈیلی ویجر ورکروں ،کجول لیبروں،رہبر تعلیم اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں کو عید الفطر سے قبل ہی واگزار کیا جائے ۔سروڑی نے اس ضمن میں مزید کہا کہ انہیں ہر ماہ اپنی ہی تنخواہ کیلئے مانگنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایس ایس اے سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سے فنڈ واگزار کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور ملازمین مشکل کے وقت سے گزر رہے ہیںانہیں ذہنی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان کی تنخواہوں کی واگزاری نہ ہونے کے کارن ان کا تما م کنبہ متاثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملازمین محنت سے کام کرتے ہیںاور اب حکومت کو ان ملازمین کی مشکلات کو سمجھنا چاہئے اور ساتویں پے کمیشن کے حساب سے تنخواہ واگزار کرنی چاہئے ۔وہیں عید الفطر کے پیش نظر سروڑی نے ایک اہم میٹنگ ٹھاٹھری ڈاک بنگلہ میں اور اپنی رہائش پر بھی منعقد کی اور ضلع انتظامیہ ڈوڈہ ،کشتواڑ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بازاروں کا معائنہ بھی کیا جائے۔وہیں انہوں نے محکمہ بجلی سے کہا کہ خراب ہوئے ٹرانسفارمروں کی جگہ نئے لگائے جائیںاور معقول بجلی سپلائی بنائی جائے۔اس دوران ڈوڈہ اور کشتواڑ میونسپلٹی آفیسران کو بھی بہتر صفائی کا اہتمام کرنے کو کہا گیا ۔وہیں آر ٹی او کشتواڑ اور ڈوڈہ کو نقل و حمل کے بنہتر انتظامات کرنے کے احکامات صادر کئے گے ۔سروڑی نے پولیس انتظامیہ پر تحفظ کے بہتر انتظامات کیلئے زور دیا اور انہوں نے تمام مذاہب سے اپیل کی کہ کسی بھی مذہب کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے جبکہ آپسی بھائی چارہ قائم رکھا جائے۔
گول میں مارکیٹ چیکنگ ، 2350روپے جرمانہ وصول
زاہد بشیر
گول//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی کی ہدایت پر گول بازار میں بھی انتظامیہ نے مارکیٹ چکنگ کی ۔ اس دوران پورے بازار میں تحصیلدار گول اشرف پرویز کی صدارت میں ایس ایچ او گول جاوید احمد، ٹی ایس او گول نذیر احمد ، نائب تحصیلدار گول نظیر احمد ٹیم پر مشتمل نے گول بازار کا جائزہ لیا ۔ اس دوران سبزی فروشوں ،کریانہ، قصاب، مرغ فروش ، دودھ فروش کو ہدایت دی کہ وہ قیمتوںکو اعتدال پر رکھیں اور کوئی بھی شکایت نہیں آنے چاہئے کہ گاہکوں کو خراب قسم کا مال یا زائد المعیاد رقم میں فروخت کیا ۔ اس دوران انہوں نے قصوروار دکاندروں سے3500روپے وصول کیا اس دکانداروں کو ہدایت دی کہ اگر کوئی بھی شخص قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور اپنی اپنی دکانوںمیں ریٹ لسٹ آویزان رکھیں ۔ اس دوران تحصیلدار گول نے ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ وہ بازار میںجہاں کہیں بھی دکانداروں یا کسی نے سریا ، سیمنٹ وغیرہ رکھا ہے اس کو صاف کرائیں تا کہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مسافروں کو چلنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بیجا مداخلت کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج
کشتواڑ//کشتواڑ پولیس نے چوگان گرائونڈ میں موٹر سائیکل سے بیجا مداخلت کرنے والوں کے خلاف دو ایف آئی آر درج کئے ہیں۔ ایف آئی آر نمبر156/2018 شامل ہے جو تحت دفعہ 188/279/336/ ۔آر پی سی کے تحت چرن جیت سنگھ ولد گیان چند ساکنہ پوچھل ،جو کہ موٹر سائیکل نمبر JK02AN-5396 پر سوار تھا ۔دوسرا ایف آئی زیر نمبر157/2018تحت دفعہ 188/279/336/ ۔آر پی سی کے تحت راہُل کمار ولدبنسی لعل ساکنہ پوچھل ،جو کہ موٹر سائیکل نمبر JK17-1973.پر سوار تھا۔ضلع کے ایس ایس پی ابرار چودھری نے اس موقعہ پر کہا کہ د فعہ144 ،سی آر پی سی کی کافی تشہیر کے باوجود خلاف ورزی کرنے والے قانون توڑنے اور اسکی عدولی کے بضد ہیں۔انہوںنے کہا کہ د فعہ144 ،سی آر پی سی اور چوگان میں بیجا مداخلت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ایس ایس پی کشتواڑ نے نوجوانوں / موٹرسائیکل سواروں کو صلاح دی ہے کہ وہ چوگان گرائونڈ میں کسی بھی قسم کی بیجا مداخؒت نہ کرے کیو نکہ ایسا کرنے سے انکے خلاف کاروائی کرنے کے لئے ایف آئی آر درج کیا جائے گا۔
پدیارنہ میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام
کشتواڑ// لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے آرمی کی جانب سے ضلع کے پدیارنہ میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک کا کشرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس پروگرام سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔اجلاس میں کل ملا کر 52مقامی لوگوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا داری کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ایونٹ سے لوگوں کو کثیر تمدنی اور کثیر مذہبی سماج میںروایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
قومی شاہراہ کے اولڈ ایلائنمنٹ کی خستہ حالی پرعوام برہم
ایم ایم پرویز
رام بن //رام بن ،میترا،گوئیند پوربھاٹھی اور تحصیل کے دیگر مقامات کے مکینوں نے جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر جامع مسجد رام بن سے جسوال پُل کرول تک شاہراہ کے اولڈ الائنمنٹ کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ ایلائنمنٹ کو کئی برس قبل تعمیر کیا گیا تھا لیکن آجکل یہ سڑک ویران دکھائی دیتی ہے۔اُن کا الزام ہے کہ یہ سڑک جگہ جگہ پر کھڈے پڑے ہوئے ہے ،نتیجہ کے طور پر اس سڑک پر ہوا اور شور کی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر ٹریفک کے بے قاعدگی صاف دکھائی دے رہی ہے کیونکہ کسی بھی گاڑی کیلئے کوئی بھی شیڈول نہیں ہے اور تمام قسم کی گاڑیاں اس سڑک پر دن ورات چلتی رہتی ہیں جس سے شور کی آلوگی بڑھ رہی ہے۔لوگوں کا الزام ہے کہ علاقہ میں کئی سٹون کریشر ہیںجو کہ دن رات کام کرتے رہتے ہیں،جو کہ ماحول کی کشافت میں رہی سہی کسر کو پورا کرتے ہیں۔انکا یہ بھی الزام ہے کہ حُکام کی نوٹس میںمعاملہ لانے کے باوجود بھی اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ان لوگوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ متعلقہ حُکام اس سلسلہ میں مطلوبہ کارروائی عمل میں لائے گی،تاکہ لوگوں کوایلائنمنٹ سے کوئی پریشانی نہ ہو۔