بھدرواہ+بٹوت+رام بن//شبِ قدر کے موقعہ پر وادی چناب کے مختلف مساجد میں ہزاروں مسلمانوں نے حاضری دی۔شب ِ قدر ماہ رمضان کی27 تاریخ کو منائی جاتی ہے اور مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق یہ سب سے متبرک رات ہوتی ہے جس دوران عقیدت مند اللہ پاک سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔
بھدرواہ
بھدرواہ میں بھی شبِ قدر کے موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں فرزنداں توحید بھدرواہ کی جامع مسجد میں اکٹھا ہوئے اور رات بھر دعاوں میں محو رہے۔ بھدرواہ کی دیگر مساجد میں بھی روح پورو اجتماعات منعقد ہوئے ۔اس موقعہ پر سکالروں نے اس رات کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ مسلمانوں کیلئے یہ رات خصوصی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس رات فرشتے زمین پر اللہ کے حُکم سے لوگوں کی بھلائی کے لئے آتے ہیں۔اس رات کو سحری تک لوگ اپنے گناہوں کی معافی کیلئے اجتماعی طور دعا طلب کرتے ہیں۔رات بھر کے اسی نوعیت کے پروگرام کوٹلی مسجد میںمنعقد کئے گئے ،جہاں پر حافظ قراَن ،علمائوں،طلاب اور بزرگوں نے نعت خوانی ،مجلس حدیث، درسِ قران، تلاوت قراَن کی گئی۔پروگرام کا اہتمام زیر نگرانی اشتیاق احمد ڈار، محمد سلیم، اسحاق احمد، تاصر بٹ، رشید ڈار، ماجد بٹ، عاصم میر، محبوب جمال ،یاصر لون و دیگران منعقد کئے گئے۔اس موقعہ پر شرکا میں پھل، جوس ،کھجور اور قہوہ تقسیم کیا گیا۔مسجد کمیٹی کوٹلی کی جانب سے منعقدہ نعت خوانی پروگرام میںتابش لون ، زاہد لون ، مکیت، عثمان ڈار، ادنان ڈار، آفان لون، عمر ،اشتیاق ڈار، رُباب طارق و دیگرانن نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ریاست کی خوشحالی،امن و بھائی چارے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔دریں اثناء ڈوڈہ، کشتواڑ،بٹوت، رام بن ،بانہال، دربشالہ، گندومیں بھی متعلقہ مساجد میں خصوصی دعائیہ مجالس منعقد کی گئیں۔
رام بن
ضلع بھر میں شبِ قدر کے موقع پر مسلمانوںنیرات بھر مساجد میں دعا کی ۔شب ِ قدر ماہ رمضان کی27 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔شبِ قدر کی رات کو پیغمبر محمد کو قران شریف نزول کیا گیا تھا،جسکی وجہ سے اس رات کو مسلمانوں میں خاص اہمیت حاصل ہے۔شبِ قدر کے سلسلہ میں سب سے بڑے دعائیہ اجتماع رام بن ،بانہال، گول، بٹوت، چندرکوٹ ،رام سو و دیگر مقامات کی شاہی مساجد میں منعقد ہوئے جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں فرزنداں توحید نے شبِ بیداری کی اور اللہ سے دعا گوں ہو کر دعائیں حاصل کیں۔علمائوں، اور اسلامی سکلاروں نے اسلام کی تعلیمات اور اس رات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔مساجد میں خصوصی دعائیہ مجالس منعقد کی گئی۔منیجمنٹ کمیٹیوں نے ضلع بھر کی مساجد میں خصوصی انتظامات کئے تھے۔تراویح کے بعد ہی ہزاروں کی تعداد میں مسلماناں نے شب قدر کے لئے مساجد میں حاضری دی۔
بٹوت
تحصیل بٹوت کی مساجدمیں رات بھر فرزندان توحید ورسالت کی ہزاروں پر مشتمل تعداد نے شب بیداری کی زکر وازکار کی مجالس کا انعقادکیااورائمہ مساجدنے شب قدرکی فضیلت پر اپنے خطابات میںتفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی اس سلسلے میں قصبہ بٹوت میں سب سے بڑی شب بیداری کی مجالس کا انعقادمرکزی جامعہ،جامعہ قدم اور مسجد رحمت میں عمل میں آیاجہاںپر بل ترتیب امام وخطیب مساجدمولانا قاری خلیل الرحمن ،مولاناشیخ غلام رسول،اورحافظ مفتی محمدعبیداللہ نے دین برحق اسلام کی پاک تعلیمات کی روشنی میں شب قدر کی اہمیت وافادیت پر بیان فرمایامزیدقصبہ بٹوت کے مضافات میںاحمدآباد’بون باڑی‘بڑتھل ترالی ،درمونڈ ،بھگوت،چھانپہ ،بگاڑ ترنگلہ،چکواہ، اورفریدآباد ،رکھ جڑوگ کی مساجد میں بھی شب قدر کی مبارک مجالس کا قیام عمل لایا گیا۔
گندو
سب ضلع گندو کی مساجد میں بھی شبِ قدر کے موقع پر رات بھر فرزندانِ توحید و رسالت کے ذکر و اذکار سے علاقہ کی مساجد میں دعائوں کی صدائوں کی گونج سنائی دی۔علماء نے شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے عالم اسلام کی سر بلندی کی دعا کی گئی۔مساجد میں نمازیوں کی تعداد معمول سے زیادہ رہی فرزندان اسلام رات بھر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ، نوافل اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہے اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے رہے۔