کشتواڑ //ماہ رمضان کے آخری جمعہ پر ہزاروں مسلمانان نے ضلع کشتواڑ کی جامع مسجدمیں اکٹھا ہوکر جمعہ نماز ادا کی۔عقیدت مندوں نے خوبصورت کپڑوں میں ملبوس ہوکر مساجد میں بعد دوپہر جمعتہ الوداع کی نمازادا کرنے کیلئے شرکت کی اور اللہ سے بھلائی، امن ،سماجی رواداری کی دعا کی اور اُن سے دعا کی کہ انہیں اگلے سال بھی ماہ مبارک احتشام سے منانے کی توفیق دے۔ضلع بھرسے لوگ بڑی تعداد میں اپنے گھروں سے باہر آئے اور مختلف جامع مساجد میں جمعتہ الوداع کی نمازادا کی۔تواریخی جامع مسجدمیں لوگوں کی ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا ،جہاں پر امام فاروق احمد کچلو نے خطاب کیا اور نماز جمعہ پیش کرکے دعائوں میں شرکت کی۔اپنے خطبہ میں انہوںنے رمضان،لیل تلقدر اور جمعتہ الواداع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر مسلم عمائوں کی خوشحالی اور ترقی کے لئئے خصوصی دعا ادا کی گئی۔ضلع کے دیگر علاقوں سے کافی گرمی ہونے کے باوجود بھی جمعتہ الوداع منانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔