کشتواڑ//جے اینڈ کے شیڈولڈ کاسٹ ،شیڈولڈ ٹرائب و دیگر پسمانہ طبقہ یونین ضلع کشتواڑ کے ایک وفد نے زیر قیادت چئیر مین اجیت بھگت وزیر بجلی سنیل شرما سے ملاقات کی اور مطالبات کی ایک فہرست پیش کی۔مطالبات میں تمام ایس سی ،ایس ٹی ،او بی سی اُمید وراوں کو پکل ڈول ہائیڈرو پروجیکٹ ،کئیرو کواڑ ایچ ای پروجکٹ اور رئیٹل ایچ ای پروجکٹ دربھشالہ میں ایڈجسٹ کرنے ۔ محکمہ زراعت ،باغبانی، ابریشم ،تعمیرات عامہ، دیہی ترقیات میں ترقیاتی کوٹہ مقرر کرنا، ایس سی ،ایس ٹی ،او بی سی بیروز گار نوجوانوں کو ورک آرڈر فراہم کرنے ،تاکہ وہ اپنا روز گار کمانے کے قابل بن جائیں،محکمہ سوشل ویلفئیر ،این ایچ پی سی و دیگر محکموں کی بہبودی سکیمیں مہیا کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔وزیر بجلی نے وفد کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ انکے تمام جائزمطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وفد میںحقیقت سنگھ، اونکار سنگھ، کھوپ چند، دلیپ کمار، روی بھگت، گویند بھگت، اند رجیت، پون کمار ،پیارے لعل ،نیرج کمار، سنیل کمار، سدیش کمار، پوشا لعل، رام کرشن، شانتا لعل، سونو ، گوری لعل، اکشے کمار، یوگ راج، راجند رکمار، رام کرشن ،راجیش کمار، تلک راج، کرشن لعل راجو، سورج و دیگران شامل تھے۔