کرشن دیو سیٹھی
بویک ماتھر
جموں //نامور صحافی و کیمونسٹ لیڈر کرشن دیو سیٹھی نے رائزنگ کشمیر روز نامہ کے مدیر اعلیٰ و سینئر صحافی شجاعت بُخاری کے قتل کو اختلاف رائے پر قتل کرنے کو دہشت گری قرار دیا ہے۔اپنے تعزیتی بیانمیں انہون نے کہا ہے کہ اختلاف رائے پر کسی فرد کا قتل کرنا ننگا دہشت پسندی ہے جسکی ہر ایک کو مذمت کرنی چاہیے۔کمشیر ٹائمز گروپ میں انکے ساتھ گُذارے گئے وقت کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماہر تحیرر کردہ اور امن کے ایک وکیل تھے،جنھوں نے متعدد رسالے شائع کئے تھے۔انہوں نے اپنی صحافت کے دوران کبھی بھی کسی نظریہ کی حمایت نہیں کی۔سیٹھی نے بُکاری کے قتل کو ایک ذاتی نقصان قرار دیا اور کہا کہ اس سے میں بہت دکھی ہوں۔انہوں نے تمام صحافیوں ، سماجی کارکنوں اور سیاسی لیڈروں کو اس ہلاکت کے خلاف اکٹھا ہونے کی اپیل کی ہے تاکہ قاتلوں کا الگ تھلگ کیا جا سکے۔نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کیونکہ ماضی میں بھی صحافیوں پر ایسے متعدد حملے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے حملے جمہوریت کے چوتھے ستون پر حملہ ہے ۔انہوں کشمیر میں بد تر ہو رہے حالات کے لئیعلحیدگی پسندوں کو اس کی یک زبان ہو کر ان تنظیموں کے خلاف مذمت کرنے کو کہا ہے جو مذہب کے نام سے ایسی ہلاکتوں کے لئے راغب کئے جاتے ہیں۔
دیویندر سنگھ رانا
نیشنل کانفرنس نے روزنامہ رائزنگ کشمیرکے مدیر اعلیٰ اور سینئر صحافی شجاعت بُخاری کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔پارٹی کے صوبائی صدر دیوئیندر رانا نے اسے ایک وحشیانہ،بزدلانہ اور ایک غیر انسانی فعل قرار دیا ہے، جس نے پورے قوم کو دکھی کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محاسبہ کرنے کا وقت آیا ہے۔ رانا اور پارٹی کے لیڈران نے دکھ زدہ کنبہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے ا ور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔دکھ زدہ کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرنے والوں میںپارٹی کے ریاستی سیکرٹریز سرجیت سنگھ سلا تھیہ،اجے کمار سدھوترہ، سید مشتاق احمد نُخاری اور رتن لعل گپتا ۔ سنٹرل سیکرٹرئیز ٹھاکور رچھپال سنگھ،سجاد احمد کچلو، جاوید رانا ،عبدل غنی ملک، ریاستی نائب صدر خواتین ونگ بملا لُتھرا، ایس سی ،ایس ٹی ، او بی سیل کے چئیر پرسن بابو رام پال، صوبائی صدر یوتھ نیشنل کانفرنس اعجاز جان ،صوبائی صدر خواتین ونگ ستونت کور ڈوگرہ، صوبائی نائب صدور وجے لکشمی دتہ، چودھری ہارون ،بشیر احمد وانی، گوردیپ سنگھ ساسن، برج موہن شرما ، جگل مہاجن، انیل دھر، صوبائی سیکرٹری شیخ بشیر احمد، سابقہ ایم پئیز مرزا عبدل رشید، اورشیخ عبدل رحمان ،ایم ایل اے ڈاکٹر کمل اروڑہ، سابقہ لیجسلیٹراں اور وزراء ہربنس سنگھ، خلاد نجیب سہر وردی،ٹھاکور کشمیرا سنگھ، ماسٹر نور حُسین، وجے بقایا ،ملک غالم حیدر، بابو جگجیون لعل، ٹی ایس وزیر ،ستپال لکھوترہ، بھوشن لعل بھٹ،دیپندر کور،ڈاکٹر چمن لعل ،سوم ناتھ کھجوریہ و دیگران شامل تھے۔پارٹی کے ترجمان مدن منٹو اور ایڈیشنل ترجمان ایس ایس بنٹی نے بھی اس وحشیانہ قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور سوگوار کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
کاشر مرکزی فورم جموں
کاشر مرکزی فورم جموں کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس مین ریاست کے ممتاز اور بے لاگ صحافی سید شجاعت بخار ی کی نا معلوم اصلح بردارون کے ہاتھون کل شام کو بہیمانہ ہلاکت پر شدید رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا گیا۔ شجاعت بخار ی جو کیء روزناموں اور ہفتہ وار جریدوں کے مدیر اعلیٰ تھے اور دنیاے صحافت کے ایک درخشاں نام تھے۔ اپنے بے لاگ اداریوں کی وجہ سے کافی احترام کی نگاہوںسے دیکھے جاتے تھے۔آپ نے کشمیری اور دیگر علاقائی زبانون کو تعلیمی نظام میں شامل نصاب کرانے میں بہت ہی ان تھک کام کیا جس کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جا سکتا.۔ شجاعت کا قتل دنیائے صحافت کا قتل ہے اور اس نقصان کی تلافی کر نا ممکن نہیں ہے۔ فورم کے جن سرکردہ ممبران نے مرحوم کی خدمات کو سراہا ان میں بشیر بھدرواہی، شاہباز راجوروی، فدا راجوروی، اسیر کشتواری، منشور بانہالی اور کئی دیگر ممبران شامل ہیں۔مرجوم کے حق میں دعاے معفرت مانگی گئی اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا۔
سجاد کچلو
نیشنل کانفرنس مرکزی سیکرٹری و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلونے نا معلوم بندوق براداروں کی جانب سے ’کشمیر رائزنگ‘ کے ایڈیٹر کو جاں بحق کئے جانا پر گہرے دُ کھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ماہ رمضان میں جن نا معلوم لوگوں نے ایک صحافی کا قتل کیا اللہ اُ ن کو کبھی معاف نہیں کرے گا ۔ ریاستی سرکار سے اپیل کی کہ اس قتل کی جلد جانچ کرائی جائے اور قاتلوں کو سخت سز دی جائے ۔کچلو نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہو گم زدہ کنبہ کے ساتھ ہمداری کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعلیٰ سے دعا کی کے مرحوم کو جنت میں اعلی مقام دے اور غم زدہ کنبہ کو یہ صدمہ برادشت کی توفیق دے ۔
ینگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کشتواڑ
ینگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کشتواڑ کے صدر عاصف اقبال کی قیادت میںجمعہ کے روز ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں نامور صحافی اور روزنامہ رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر سعید شجاعت بخاری کے بے وقت موت پر دُکھ کا اظہار کیا گیا ۔ایسو سی ا یشن نے شجاعت بُخاری کی ہلکات کو ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ۔یاد رہے گُذشتہ شام نا معلوم بندوق برداروں نے شجاعت بُخاری کا قتل کیا جب وہ دفتر سے گھر کی طرف جانے کے لئے گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔ایسو سی ایشن نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی ہلاکت کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائے اور بخاری او اسکے دو پی ایس اوز کو ہلاک کرنے میں ملوث ملزمان کو سزا دی جائے۔ایسو سی ایشن نے سرکار سے اپیل کی ہے وہ صحافی برادری کی سیکورٹی کو مستحکم بنا دے۔ایسو سی ایشن نے ریاست کے مختلف سٹیک ہولڈروں کے درمیانامن اور افہام و تفہیم کی اپیل کی۔ایسو سی ایشن نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کر کے اللہ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت نصیب ہو اور سوگوار کنبہ کو یہ صدمہ براشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔تعزیت کرنے والوںمیںعاصف اقبال نائیک، عمران شاہ، محسن ڈار، عطیف لون،نذیر احمد ڈار، عمران شیخ، اے آئی بٹ،شیخ بشارت، عارف منشی، توصیف کرائی پاک و دیگران بھی شامل تھے۔
فیضان ترنبو
ڈوڈہ //جوان سال سماجی کارکُن اور آل جے اینڈ کے نیشنل ہیلتھ مشن ایمپلائز ایسو سی ایشن ڈوڈہ کے صدر فیضان اے ترنبو نے روزنامہ رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ کے وحشیانہ ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جسے نا معلوم بندوق برداروں نے جمعرات کے روز سرینگر پریس کالونی کیں اُس وقت بے دردی سے ہلاک کیا جب وہ اپنے دفتر سے گھر جانے کے لئے گاڑی میں سوار ہو رہے تھے۔اپنے تعزیتی پیغام میںفیضان اے ترنبو نے بُخاری کی ہلاکت کو جموں و کشمیر کے عوام خصوصاً میڈیا برادری کے لئے ایک بڑا المیہ قرار دیا اور اس واقعہ کو شرمناک اور بزدلانہ فعلقرار دیا ۔ اُنہوں نے بُخاری کہا کہ بُکاری نے صحافت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ،جنھوں نے ہمشیہ انصاف کیلئے اپنی آواز بلندکی،جس کے لئے اُسے ہمیشہ یاد کیا جائیگا۔انہوں نے سوگوار کنبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیا اور اللہ سے دعا کی مرحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا کرے۔ترنبو نے کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کیونکہ ماضی میں بھی صحافیوں پر ایسے متعدد حملے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے حملے جمہوریت کے چوتھے ستون پر حملہ ہے،جس کو روکنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس واقعہ کی باریک بینی سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جرنلسٹ ایسوسیشن بانہال رام بن
رائزنگ کشمیر کے بانی اور ریاست کے مشہور صحافی شجاعت بخاری کے قتل پر جرنلسٹ ایسویشن رام بن بانہال نے زبردست دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق جرنلسٹ ایسو سی ایشن رام بن کی ایک تعزیتی میٹنگ اس سلسلے میں انڈین جرنلسٹ ایسوسیشن اور تحریک بقائے اردو کے ضلع صدر محمد تسکین کی صدارت میں منعقد ہوئی -میٹنگ میں معروف صحافی شجاعت بخاری کی موت پر زبردست دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی دْعا کی گئی-میٹنگ میں کہا گیا کہ صحافی کا بیمانہ قتل پوری صحافی برادری کا قتل ہے۔ اْنہوں نے کہا ہے کہ دْکھ کی اس گھڑی میں صحافی برادری ان کے دْکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر میٹنگ میں دانش مظفر ، فیض النبی ، پرنس جہانگیر ، راشد رسول موجود تھے ۔ان کے علاوہ رویندر کچلو ، ایم ایم پرویز و دیگر صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ان کی موت پر دْکھ کا اظہار کیا ہے –
سجاد شاہین
بانہال // نیشنل کانفرنس لیڈر و پارٹی ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے شجاعت بخاری کی موت پر دْکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس قتل کی پْر زور الفاظ میں مذمت کی ہے -اْنہوں نے کہا ہے کہ مرحوم ایک معروف صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ادب نواز شخصیت بھی تھے جنہوں نے کشمیری زبان کی فروغ کے لئے ہمیشہ کام کیا ہے ۔شاہین نے کہا ہے کہ ان کے قتل سے ریاست ایک نامور صحافی و ادیب سے محروم ہوگئی ہے اور اس خلاء کو پْر کر نا نا ممکن ہے -اْنہوں نے کہا ہے کہ سرکار کو فوری طور پر اس قتل میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے اْنہیں گرفتار کرنا چاہئے تاکہ اْنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔شاہین نے مزید کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے – اْنہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دْعا کی ہے۔