رام سو //سب ڈویژن رام سو کے علاقہ مگر کوٹ میں پی ڈی پی یوتھ وینگ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل کمیٹی باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پی ڈی پی ضلع صدر رام بن بشیر احمد رونیال مہمان خصوصی تھے۔ اس دوران پارٹی کے عہدیداران اور یوتھ وینگ کے کارکنان نے شرکت کی ۔میٹنگ میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تحصیل باڈی کی تشکیل نو عمل میں لائی گئی جس میں ایڈوکیٹ مظفر احمد لون تحصیل صدر نامزد ہوئے جبکہ عبدالرشید لون نائب صدر، بشیر احمد کے علاوہ رمیز کٹوچ اورظہر ڈینگ کمیٹی کے ممبر منتخب ہوئے ہیں۔ اس موقعہ پرپی ڈی پی ضلع صدر رام بن بشیر احمد رونیال نے پارٹی ورکنان پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے منشور کو علاقائی سطح پر پہنچا کر پارٹی کو مضبوط بنائیں اور حلقہ سطح پر لوگوں کے مسائل کا جائزہ لیں اور عوام کا کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کی قیادت اس وقت عوامی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہیں اور علاقائی سطح پر لوگوں کے مسائل اور ان کے مطالبات پارٹی قیادت کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کے مسائل کو اعلیٰ سطح پر حل کرنا میری کوشش ہے۔ انہوں نے پارٹی کے نو منتخب عہدیداران سے کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کریں تاکہ پارٹی مزید مضبوط ہو۔ اس موقعہ پر پی ڈی پی یوتھ ضلع صدر رام بن فیاض احمد نائیک، بہار احمد اور دیس راج کھجوریہ کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔