کشتواڑ//نیشنل کانفرنس کے صوبائی نائب صدر جلال الدین قاضی نے ضلع صدر کشتواڑ تنویر احمد کچلو اور یوتھ صدر کشتواڑڈی ڈی فاروق نے کشتواڑ کے پارٹی کے ایک سینئر کارکن اور ایک نامور سماجی کارکن مدن لعل گپتا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔صوبائی نائب صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میںپسماندگان سے اظہار ہمدردی کرکے اللہ سے دعا کی ہے کہ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دیں اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے۔