گول//چیف ایگریکلچر آفیسر رام بن اے کے گپتا نے سب ڈویژن گول کا دو روزہ دورہ کیا جہاں اُن کے ہمراہ دوسرا اسٹاف بھی موجود تھا ۔ اس دوران انہوں نے داڑم علاقہ میں دھان لگانے والی مشین کسانوں سے متعارف کرائی اور کہا کہ کسان اس مشین کو آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں اور اس کا کوئی مزید خرچہ آنے والا نہیں ہے اور اس سے جہاں وقت بچے گا وہیںکسانوں کو زیادہ محنت اور نہیں لگانے پڑے گا ۔ اُن کے ہمراہ سکھبیر سنگھ ایس ڈی او گول، جوگیندر دھر ایس ایم ایس، اشونی کمار ایس ایم ایس، اے ای اوز، جے ای اوز،اے ای اے وغیرہ موجود تھے۔چیف ایگریکلچر آفیسر رام بن نے اس موقعہ پر زمینداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پوری ریاست کے ساتھ ساتھ گائوں گائوں بہتر زراعت کی پیداوار کے لئے کوشاں ہے اور زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ پہچانے کے لئے محکمہ ہر وقت دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو مشین آج یہاں پر زمینداروں کو دکھائی ہے اور اس سے دھان کی بیچ بھی بویا ۔اس سے قبل گزشتہ روز چیف ایگریکلچر آفیسر نے سنگلدان میں مکی کی بیج کے بوائے کا بھی جائزہ لیا ۔ داڑ میں چیف ایگریکلچر آفیسر نے دھان کی پنیری کا بھی جائزہ لیا جو محکمہ نے یہاں پر پہلی بار تجربہ کے طور پر لگائی تھی ۔ چیف ایگریکلچر آفیسر اے کے گپتا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ محکمہ یہاں پر نئے تجربہ کار میں مصروف ہے اور محکمہ زیادہ سے زیادہ اور بہتر فصل اُگانے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین ہر جگہ پر زمینداروں کو جانکاری دینے کے لئے موجود ہیں اور کسانوں کو چاہئے کہ اگر فصل کو کوئی بیماری لگی ہو تو وہ خود ہی کوئی دوائی اس پر نہ چھڑکائیں بلکہ محکمہ کے جانکار ملازم سے رابطہ کر کے دوائی لیں اور پھر اس کا چھڑکائو کریں ۔