ڈوڈہ //ڈی کمپنی،ایس ایس بی کی جانب سے کھلینی میں عالمی یوگا دن منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں بھارتیہ ودیا مندر سکول بھتہ پریوٹ ڈوڈہ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سکولوں یریعنی کہ گورنمنٹ مڈل سکول جنوٹ، پریوٹ اور پرائمری سکول بھاٹہ نے بھی شرکت کی۔یوگا میں شرکت کرنے والوں میں صدر بی وی ایم بھٹہ دیو راج، پریم لعل نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کا اہتمام ڈی کمپنی، ایس ایس بی کھلینی نے ڈپٹی کمانڈنٹ روی شنکر اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ جے آر بھٹ کی رہنمائی میں کیا گیا تھا۔ان سکولوں کے تمام سٹاف اور طلاب نے بھی اس پروگرام میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ شرکت کی۔