بھدرواہ //ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھدرواہ پون کمار پریہار نے ہفتہ کے روز بھدرواہ میں ایک تعارفی وجائزہ اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس میں تما م محکموں کے افسروں بشمول بی ڈی اے ،گریف اور سیاسی و سماجیو مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اے ڈی سی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے محکمہ سیاحت ،پولیس اور بی ڈی اے اہلکاورں کو ہدایت دی کہ وہ سیاحوں کو بھدرواہ میں ٹھہرنے کے لئے معقول انتظام فراہم کریں۔انہوں نے مختلف محکموں کے افسروں کے درمیان قریبی تال ومیل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔تاکہ پروجیکٹوں کو بر وقت مکمل کرنے میں در پیش روکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قصبہ میں ٹریفک میں معقولیت لانے کے لئے ضروری اقدام کرنے پرزور دیا ۔اجلاس میں اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ، سی ای او بی ڈی اے راجندر پرساد کھجوریہ، تحصیلدار بھدرواہ مسعود احمد، بی ایم او ڈاکٹر یدھ ویر کوتوال،ایس ڈی پی او توصیف احمد رشو، ڈ ی ا یف او خلاد امین مہتہ، ڈی ایس پی ٹریفک زوہیب حسن ، سی ڈی پی او بھدرواہ نصرین ، ایس ایچ او منیر خان اور مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں جنتا دل (ایس) کے ریاستی صدر مست ناتھ یوگی، صدر سناتن دھرم سبھا بھدرواہ وید کمار کوتوال، خان محمد خان ،چودھری محمد اقبال، شبیر چودھری ،شبیر خان ،ارشاد احمد لاوے ،راج سنگھ کوتوال، ریاض خان اور ریحانہ خان نے بھی شرکت کی۔