کشتواڑ//ضلع کے چیرجی علاقہ میں فوج کی جانب سے’’ جوائن انڈین آرمی‘‘ کے موضوع پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر کا مقصد نوجوانوں کو انڈین آرمی، نیم فوجی دستے، جے اینڈ کے پولیس میں جوائن کرنے کی جانب راغب کرنا تھا۔لیکچر کے دوران چیرجی کے تقریباً 100 بچے موجود تھے،جنھیں اینرولمینٹ کے لئے مطلوبہ فزیکل، طبی اور تعلیمی قابلیت کی جانکاری دی گئی۔اسکے علاوہ انہیں فوج میں دستیاب مواقعوں طرز زندگی اور مختلف چلیلنجوں کی جانکاری بھی دی گئی،جن کا ایک فوجی کو مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔طلاب اور اساتذہ نے فوج کی اس پہل کی کافی ستائش کی اورایسا منفرد پلیٹ فارم مہیا کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔