بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پرمگرکوٹ کے مقام وادی سے جموں کی طرف جانے والی ایک سی آر پی ایف گاڑی حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے بچ گئی اور ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ مکرکوٹ کے مقام ایک سی آر پی ایف بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کے کنارے ایک دکان سے ٹکراتے ٹکراکرسڑک سے نیچے لڑھکنے سے بچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تیز رفتار بس شاہراہ سے بے قابو ہوگئی اور شاہراہ کے کنارے رک گئی اور نیچے کھائی میں گرتے گرتے بچ گئی۔ اس واقعہ کے بعد فورلین شاہراہ کی تعمیراتی کمپنی کے کرین کی مدد سے بس کو واپس سڑک پر لایا گیا اورایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ادھر بٹوٹ میں بھی ایک مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی جب کہ ایک ٹینکر کو بٹوٹ کے نزدیک حادثہ پیش آیا تاہم مسافر معمولی چوٹوں کے ساتھ بچ نکلے۔