گول// دو روز سے لگا تار بارشوں کی وجہ سے بدھن علاقہ میں دو اُستاد اُس وقت بال بال بچے جب اچانک پہاڑی کھسک گئی اور گاڑی میں سوار دو استاد مشتاق احمد آتش اورجنید احمد بال بال بچ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بدھن میں اپنی ڈیوٹی سے واپس آ رہے تھے کہ اچانک یہاں پہاڑی کھسکی اور بڑے بڑپتھروںکی زد میں ان کی آلٹو کار آئی اور انہوں نے مشکل سے اپنی جان بچائی ۔ گول و ملحقہ جات میں لگا تار موسلادھار بارشوں سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے اور زندگی کی رفتار تھم گئی۔ گول بازار سنسان رہا تا ہم جمعہ کے موقعہ پر کچھ قدرے بازار میں رش دیکھنے کو ملا ۔ انتظامیہ نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی اور کہا کہ اگر کسی بھی جگہ پر کوئی نقصان ہو گا ، اس سلسلے میں انتظامیہ کو فوراً مطلع کریں ۔