بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر رام بن سے دس کلومیٹر دور انوکھی فال کے مقام بانہال اور رام بن کے درمیان چلنے والی ایک سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی منی بس گرتے پتھروں کی زد میں اگئی جس کی وجہ سے دو مسافر زخمی ہوگئے اور دیگر مسافر بال بال بچ گئے۔ اس حادثے میں زخمیوں کی شناخت محبوب احمد ولد عبداللطیف اور پریم ناتھ ولد دیوی داس ساکنان ہی وگن ، رامسو کے طور کی گئی ہے اور انہیں ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ۔پہاڑی سے بڑے پتھر بس پر گرے اور بس کی چھت کو کاٹ کر اندر گر گئے اور دو مسافر زخمی ہوئے اور ایک برا حادثہ ٹل گیا۔