رام بن //سڑک حادثہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس بیان کے مطابق بانہال کی جانب جا رہی ایک ایس آر ٹی سی بس میں سوار دو مسافر اُس وقت زخمی ہوگئے جب جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر انوکھی فال کے قریب بس پر پہاڑی سے چٹانیں گر آئی۔زخمیوں کو علاض و معالجہ کے لئے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق جے کے ایس آر ٹی سی بس زیر نمبر JK02Y-0392 مسافروں کو بانہال لے جا رہی تھی کہ انوکھی مال کے مقام پر اس پر چٹانیں گر آئیں، جس سے دو مسافر سخت زخمی ہو گئے ہیں، جن کی پہچان محبوب احمد ولد عبدا لطیف عمر 40سال اور پریم ناتھ عمر 60سال ولد دیوی داس ساکنان ہیواگن ،رام بن کے بطور کی گئی ہے۔