بھدرواہ // بھدرواہ میں اُس وقت میڈیا برادری کے اہلکار اُس وقت دنگ رہ گئے جب ڈی سی ڈوڈہ کی قیادت میں بھدرواہ میں مختلف یاترائوں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس میں ڈی سی بھوانی رکوال میڈیا افراد پر برسے اور مبینہ طور سے بد سلوکی اور ناشائستہ زبان کا استعمال کیا۔ اجلاس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو بھدواراہ کے محکمہ اطلاعات اور تحصیلدار بھدرواہ نے شرکت کرنے کی دعوت دی تھی۔اجلاس کے دوران میڈیا اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ اچانک ڈی سی نے ذی میڈیا اور نیوز18 کے رپورٹروں راجا رہبر جمال اور سئیر حُسین پر بغیر کسی اشتعال کے بد سلوکی شروع کی اور انہیں ویڈیو اور تصاویر کھینچنے سے روکا ۔ جس پر میڈیا نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں سینئر جرنلسٹ طاہر ندیم خان کی قیادت میںالیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میںپرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے اتفاق رائے سے اس واقعہ کے خلاف ضلع انتظامیہ کی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں ریاست کے گورنر سے اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ ڈی سی ڈوڈہ نے میڈیا برادری پر حملہ کیا ہے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں صحافیوں میں طاہر ندیم خان ، تلک راج ، راجا رہبرء جمال اور سئیر حُسین بھی شامل تھے۔