کشتواڑ//فوج کی جانب سے پیر کے روز ضلع کے سنتھن میدان میں گوجر و بکروال بچوں کے لئے ایک سمر سکول کھولا گیا۔طبقہ کے لوگوں نے فوجی حُکام کے ساتھ طبقہ کے بچوں کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے کیلئیغور کرنے کے لئے رابطہ کیا تھا کیونکہ وہ لگاتار ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کی وجہ سے ا پنی تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں۔فوج نے طبقہ کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے پیر پنچال کی بلندیوں پر ایک سکول کھولا ہے، تاکہ طبقہ کے بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم ہو سکے۔اس سکول میں کُل ملا کر44 طلاب ان سہولیات کا فاعدہ اُٹھا رہے ہیں۔فوج کی اس کوشش کاخانہ بدوش طبقہ نے کافی ستائش کی ہے۔معیاری تعلیم سے بچوں کو اپنی خواہشات پورا کرنے اور قومی دائرہ میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔