ریاسی //مہور سب ڈویژن میں کندر دھان چسانہ کے قریب ایک سڑک حادثہ میں16 ۔افراد کے زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق میٹا ڈار زیر رجسٹریشن نمبرJk 20-6921جو کہ بدھل سے چسانہ کی جانب آرہی تھی کو مُخالف سمت سے آرہی ایک میٹا ڈار زیر رجسٹریشن نمبر JK 02W-8912 کے ساتھ ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں 16 ۔افراد زخمی ہوئے ہیں۔ایس ایچ او چسانہ علی عمران کے مطابق زخمیوں میں سے دو ڈرائیوروں اور ایک خاتوں مسافر کو بہتر علاج کے لئے ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں کی پہچان آشا دیوی زوجہ کمل کمار ساکنہ ٹُلی عمر 28سال، محمد شریف ولد غلام قادر ساکنہ گببر عمر 48سال، اور طارق حُسین ولد محمد شفیع ساکنہ دندوٹ عمر 28سال کے بطور کی گئی ہے۔دیگر 13زخمیوں کو .پی ایچ سی بدھل محالجہ کے لئے بھرتی کیا گیا ۔ تمام زخمی خطرے سے باہر بیان کئے جا رہے ہیں، جن کی پہچان محمد ظفر ولد محمد امین ساکنہ باگانکوٹ عمر 25سال، نریش کمار ولد دیوی داس ساکنہ باگانکوٹ عمر45سال ، خورشیدا بیگم زوجہ محمد صادق ساکنہ کوٹلی چسانہ ،عمر 40سال، عبدالمنان ولد محمد یوسف ساکنہ ہموسان عمر40سال، محمد فاروق ولد عبدالرشید ساکنہ بڈر عمر 33سال،فاروق احمد ولد علی محمد ساکنہ کندر دھان عمر32سال ، بشارت حُسین ولد نذیر احمد ساکنہ ہموسان عمر 28سال، راج محمد ولد محی الدین ساکنہ ٹُلی عمر 45سال ،نسیم اخترزوجہ نذیر احمد ساکنہ دھمی عمر 30سال،زولیخا زوجہ محمد شریف ساکنہ چسانہ عمر 30سال، اجیتا دیوی زوجہ گلشن ساکنہ ٹُلی عمر 40سال،روبینہ اختر دُختر محمد امین ساکنہ ہماسون عمر 06 سال اور غلام قادر ولد محمد سکھی ساکنہ مامنکوٹ ،عمر 45سال کے بطور کی گئی ہے۔