رام بن // ریاست کے دور افتادہ علاقوں میں مقامی لوگوں کی مدد کے لئے فوج نے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھتے ہوئے ضلع رام بن کے سنگلدان علاقہ کے رہائش پذیر لوگوں کے طبی مشکلات کم کرنے کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ فوجی ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے پر مشتمل طبی ٹیم نے دور دراز علاقہ کے لوگوں کی طبی پریشانیوں کاازالہ کیا۔ کیمپ میں غریبوں اور ضرورتمند مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے یہ نیک کام انجام دینے پر فوج کی ستائش کی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان کیمپوں سے عوام کو نہ صرف اپنے گھروں کے پاس ہی طبی سہولیات میسر ہوئیں بلکہ انہیں صحت و صفائی ،حفظان صحت اور صحت مند طرز زندگی بسر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔کیمپ میں 693 مریضوں کا علاج و معالجہ فراہم کیا گیا ۔