بانہال // سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے شعبہ اردو کے طالبعلم محمد اصغرپڈر ولد محمد امین پڈر ساکن بانہال کو امتیازی اور بہترین کارکردگی کیلئے یونیورسٹی کے پہلے کنوکیشن کے موقع پر گولڈ میڈل سے نوازہ گیا ہے ۔شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر سرینگر میں گذشتہ دنوں منعقد ہوئی اس تقریب میں گورنر این این ووہرا ، سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے علاوہ یونیورسٹی کے سابق اور موجودہ وائس چانسلر اور دیگر عہدار اور حکام موجود تھے۔ اس موقع پر سائنٹیفک ایڈوائزر گورنمنٹ آف انڈیا پروفیسر کے وجے راگھون جو سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کی سرینگر میں منعقد ہوئی اس طرز کی پہلی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور مدعو
تھے اور انہوں نے اس تقریب پر بانہال کے پسماندہ اور پہاڑی علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد اصغر پڈرساکنہ پیر پورہ ،چنجلو، بانہال کو گولڈ میڈل پہنایا اورمبارکباد پیش کی۔ شعبہ اردو میں بہترین کارکردگی کیلئے محمد اصغر کو بانہال کی کئی سماجی اور ادبی تنظیموںنے بھی مبارکبادی کے پیغامات دیئے ہیں جبکہ تحریک بقائے اردو ضلع رام بن کے عہداروں نے بھی شعبہ اردو میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں طلائی تمغہ حاصل کرنے پر محمد اصغر پڈر کو مبارک بادی پیش کی ہے اور اس کی محنت اور لگن کیلئے انہیں اور سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے گولڈ میڈل اور اسناد حاصل کرنے والے مختلف شعبوں کے دیگر طلاب کو مبارک دی ہے اور حوصلے اور عزم کے ساتھ آگے برھنے کی دعا کی ہے۔