بانہال // جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر سوموار کے روز امرناتھ یاترا میں شامل گاڑیوں اور اپنی طور کشمیر آنے والے یاتریوں اور سیاحوں سمیت گاڑیوں کو وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ یاترا اور سیاحوں سے لدی گاڑیوں کو پچھلے تین روز سے ٹنل سے اِس پار بانہال اور رام بن میں کئی مقامات اور لنگروں پر روک دیا گیا تھا۔ پیر کے روزہر طرح کے ٹریفک کو بغیر کسی انتظامی بندش کے وادی کی طرف جانے کی اجازت تھی،جسکی وجہ سے بانہال قصبہ کے دونوںا طراف دو طرفہ ٹریفک کے بھاری رش کی وجہ سے وقفے وقفے سے ٹریفک جام رہا جو مسلسل کئی گھنٹوں تک چلتا رہا۔ شام چھ بجے بعد جام پر قابو پایا گیا اور ٹریفک معمول کی طرح چلنے لگا۔