کشتواڑ// ضلع کے ایک سماجی کارکُن پیارے لال شرما نے کاہرا ، بھٹیاس،ٹانٹا، فگسو،جنگل واڑ، باڈنو، ٹپری اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا جس دوران اُنہوں نے لوگوں کی مشکلات غور سے سنیں۔ لوگوںنے شکایت کی کہ آج تک جنتے بھی ممبران اسمبلی آئے اُن سب نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا اور کھبی بھی عام لوگوں کے مسائل کی طرف دھیان نہیں دیا جس کے نتیجے میں لوگوں کی آواز ہمیشہ صدا بہ صحرا ثابت ہوئی ۔ لوگوں نے اس موقعے پر کہاکہ ہم پُر امید ہے کہ ہمارے خواب اب پورے ہونگے اور پیارے لال شرما لوگوں کے مسائل غور سے سننے کے بعد اُن کا سدبا ب کرانے کیلئے اقدامات اُٹھائینگے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ غریب طبقے سے وابستہ لوگوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے اور ہمیشہ ہی جانبدارانہ رول اپنا کر اپنوں کیلئے کام کیا گیا۔ لوگوں نے اس موقعے پر پیارے لال شرما کو بتایا کہ اب وقت بدل گیا ہے ۔ شرما نے اس موقعے پر کہاکہ میں بھی لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اور اُن کے مسائل حل کرانے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں عوام کو دھوکہ نہیں دینا چاہتا ہوں بلکہ اُن کی خدمت کرکے علاقے کو ترقی کی منزلوں تک لیجانا چاہتا ہوں۔ اس موقعے پر پی ڈی پی ، بی جے پی اور کانگریس کے کارکن بھی موجود تھے جنہوں نے پیارے لال کو حمایت دینے کا اعلان کیا۔