ڈوڈہ/ /آل انڈیا سٹوڈنٹس ڈوڈہ یونٹ کا ایک اجلاس گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں منعقد ہوا ،جس میںکالج کے یونٹ کا اتفاق رائے سے اعلان کیا گیا ۔ضلع کونسل ممبر سریندر پریہار بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کمیٹی کی تفصیل د رج ذیل ہے:جنرل سیکرٹری راج کمار پریہار، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شقینہ تبسُم اور عادل قیوم ، صدر منہاز بانوخان ، نائب صدر اجیت سنگھ اور افتخار احمد ،پریس سیکرٹری بچن رانا ، جوائنٹ سیکرٹری رشید زرگر، آرگنائزر اشونی کمار، منیجر کیول کمار۔پوری کالج کمیٹی نے کالج کو پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دینے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ عنقریب ہی پی جی جی سی ڈوڈہ میں انگلش اور اُردو میں کلاسز شروع کئے جائیں گے۔یونٹ نے مزید کہا کہ وہ اس پی جی کالج میں مزید کلاسز شروع کرنے کے لئے اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔پوری ٹیم نے کہا کہ وہ ڈوڈہ یونیورسٹی کیمپس کے مطالبے کو لیکر احتجا ج کر رہے ہیں اور اے آئی ایس ایف کی 15روزہ بھوک ہڑتال بیکار نہیں جائے گی۔