جموں//جموں کشمیرانسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈرورل ڈیولپمنٹ جوکہ سرکاری ملازمین کی تربیت کیلئے اعلیٰ اورخودمختارادارہ ہے کی جانب سے مختلف محکموں بشمول ہیلتھ، ایجوکیشن، رورل ڈیولپمنٹ ،ہینڈی کرافٹ اوراگریکلچر کے جونیئرافسران کیلئے آرٹی آئی انٹریکشنل ٹریننگ سیشن کاانعقاد کیا۔اس دوران گیسٹ فیکلٹی نامورآرٹی آئی کارکنان رمن شرماتھے۔اس دوران رمن شرمانے ملازمین کو آرٹی آئی ایکٹ کے مختلف تکنیکی پہلوئوں پرپاورپوائنٹ پرزنٹیشن (پی پی ٹی) کے ذریعے تفصیلی جانکاری دی۔اس دوران بتایاگیاکہ اکثرسرکاری دفاترمیں بہت زیادہ ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے آرٹی آئی درخواست دائرکی جاتی ہے جس سے دفاترکامعمول کاکام متاثرہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آرٹی آئی ایکٹ2009 کی سیکشن 5(3)اور 5(4) کے مطابق آرٹی آئی ایکٹ کی عمل آوری صرف پبلک انفارمیشن آفیسران کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہرآفیسرجس سے متعلق سوالات پوچھے ہوں ،کوپی آئی اوکی مددکرناضروری ہے ۔پانچ روزہ تربیتی پروگرام 16جولائی کوشروع ہواتھا ،کورس کوآرڈی نیٹر منجو کپور،ڈاکٹر ریواشرماڈائریکٹرٹریننگس (جموں ) اوردیگرفیکلٹی ممبران نے بھی اہلکاروں سے خیالات کااطہارکیا۔میتاکماری (کے اے ایس)ڈپٹی ڈائریکٹرجے کے آئی ایم پی اے بھی ٹریننگ کے دوران موجودتھیں۔ اس دوران جن دیگرفیکلٹی ممبران نے شرکاء کوتربیت دی ان میں سلیم خان ایڈیشنل ایس آئی او،این آئی سی جموں ،جے ایس جسروٹیہ ،ایڈیشنل سیکریٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ماوی کپور، نوڈل افسرجے یوڈی اے ،ضلع کٹھوعہ ،سریش کمارگوریااوربھارتی سمبیال شامل تھے۔