جموں//کرانتی دل کے صدر پریتم سنگھ شرما نے ریاستی انتظامیہ اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست بھر میں خاص طورپر جموں خطہ میں امن وبھائی چارے کی پرانی روایت کو قائم رکھیں تاکہ کوئی نہ خوشگوار واقع پیش نہ ہو۔انہوں نے متنبہ کیا کہ جموں میں کسی کو بھی مندروں کے احاطے میں گوشت یا شراب کی دکان کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس کیلئے انہیں احتجاج کا سامنا کرنا ہوگا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاہے کہ جموں حققیقی طورپر ایک تہذیبی و تمدنی ورثہ جگہ ہے اوریہاں روزمرہ دوسرے ریاستوں سے سیاحوںکی آمد ہوتی رہتی ہے اورجموں کو مندروں کے شہرسے جاناجاتاہے اورہرسال یہاں ویشنو دیو ی کی پوترگپھا کی درشنوں کیلئے اورپوتر گپھا امرناتھ یاترا کیلئے لاکھوں کی تعداد میں مذہبی عقیدت پسند آتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں پرانے مندر رگھوناتھ مندر میں ہزاروں کی تعداد میں شردھالو بندگی ادا کرتے ہیں۔ اپنے پریس بیان میں انہوںنے واضح کیا ہے کہ قدیمی طورپر ورثہ مقام جموں کے رگھوناتھ مندر کے آس پاس اور شہر کے وسط میں خشک پھولوں اورشالوں کا تجارتی مرکزہے لیکن کہیںسے بھی شراب کی دوکان یا پھر گوشت کی دوکان دیکھنے کو نہیںملے گی۔ انہوںنے کہا ہے کہ کچھ عناصرذاتی مفاد کی خاطرجموں خطہ میںفرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کیلئے مہم چلانے میں کوشاں ہیں جو ناقابل برداشت ہے اور ان سے ایسی کسی بھی حرکت سے باز آنے کو کہا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاہے کہ کسی کو بھی مندروں کے احاطے میں گوشت کی دکان یا پھر شراب کی دکان کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایسے صورتحال میں انہیں برے نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہناہوگا۔ نامہ نگار وں سے خطاب کرتے ہوئے پریتم سنگھ نے ریاستی سرکار اورانتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نا خوشگوار ماحول پیدا کرنے کے فراق میں شدت پسند عناصر پر پوری طرح نظر رکھیں تاکہ آنے والے وقت میں کوئی ایسا خراب ماحول پیدا نہ ہو جس سے آپسی چارے کو دھکا لگے اورخبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی ہندو یا مسلم برادری کے لوگوں نے مقدس مقامات کے آس پاس گوشت یا شراب کی دکان کھولی تو وہ احتجاج کا سامنا کریں گے اورہنگامی صورتحال کا وہ خود ذمہ دار ہوگا