جموں//صوبائی کمشنرجموں سنجیوورمانے ریاستی گورنرکے سرمائی راجدھانی کے دورہ کے پیش نظر ایک میٹنگ منعقدکرکے جموں کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔اس دوران میٹنگ میںمختلف محکموں کے سربراہ اور متعلقہ تعمیراتی ایجنسیوں کے سینئرعہدیداران موجودتھے۔اس موقعہ پرصوبائی کمشنرنے جموں ایئرپورٹ کی توسیع ، رنگ روڈ پروجیکٹ ، فورلیننگ جموں اکھنورروڈ، ملٹی ٹائر پارکنگ جنرل بس سٹینڈ، ڈیولپمنٹ آف توی ریورفرنٹ ،جموں روپ وے پروجیکٹ ، لیجسلٹیوکمپلیکس، آگمنٹیشن آف چناب واٹرسپلائی سکیم، ای آراے اوراین بی سی سی کے تحت جاری سوریج پروجیکٹ ،مبارک منڈی ہیری ٹیج کمپلیکس کی بحالی،بارڈٹورازم کے تحت سچیت گڑھ میں سہولیات ، نمائش گرائونڈجموں میں وومن ایگزی بیشن سنٹر کی تعمیر، ایمزپروجیکٹ، آئی آئی ٹی کیمپس جگٹی نگروٹہ اورآئی آئی ایم جموں وغیرہ پروجیکٹوں کی پیش رفت پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران ان پروجیکٹوں کیلئے فاریسٹ کلیرنس ، لینڈ ایکوزیشن اوراراضی مالکان کومعاوضے سے متعلق مسائل بھی زیربحث لائے گئے۔اس دوران میٹنگ میں بتایاگیاکہ جموں ۔اکھنورفورلیننگ پروجیکٹ کے کام میں یوٹیلٹی منتقل کرنے کاکام شروع کردیاگیاہے اورپاورانسٹلائشین کی ری لوکیشن کیلئے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ بتایاگیاکہ سچیت گڑھ میں بارڈرٹورازم کے سلسلے میں سہولیات کی فراہمی کا70فیصدکام ہوچکاہے اور رواں سال اکتوبرتک یہ کام مکمل ہوجائے گا۔ڈویژنل کمشنرنے متعلقہ ایجنسیوں کوکام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔