شیعہ فیڈریشن وانجمن حسینی کااشتراک
بٹھنڈی میںجشن خورشید ولایت کاانعقاد
جموں//شیعہ فیڈریشن اور انجمن حسینی بٹھنڈی کے اشتراک سے عزاخانہ فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیھا بٹھنڈی میں تاریخ ساز جشن خورشید ولایت بمناسبت ولادت باسعادت حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ السلام منعقد ہواجس کی خاص بات اس تقریب میں امام علی رضا ؑ کے خادمین کی شرکت تھی۔اس دوران مومنین کو تبرکات کی زیارت بھی کروائی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خادمین حرم امام رضا ؑ میثم صفری مبلغ آستان قدس رضوی مشہد مقدس ایران، خادم آستان قدس رضوی آقائی حمید رضا صدوقی، خادم آستان قدس رضوی آقائی مہدی زارع ،مولانا سرور عباس نقوی کے علاوہ مقامی علماء مولانا سید مختار حسین جعفری،مولانا سید عابد حسین جعفری،مولانا سید ثمر کاظمی،مولانا سید کوثر جعفری،مولانا سید زوار حسین جعفری،مولانا سید نذیر حسین جعفری،مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے بھی خطاب کیااور امام رضا ؑ کی دین اسلام کیلئے خدمات پرروشنی ڈالی۔اس موقعہ پر جموںکے علاوہ کشمیر،پونچھ ، راجوری،گورسائی،مینڈھر،۔سرنکوٹ،منڈی،چندر کوٹ ،پلیرہ اور ساتھرہ اور کرگل و لداخ سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں غلام محمد گنائی صدر انجمن حسینی بٹھنڈی، عاشق حسین خان صدر شیعہ فیڈریشن، لعل دین سینئر نائب صدر انجمن حسینی بٹھنڈی ،شکیل چوہدری،سکندرخان،سبط رضوی،ڈاکٹر محمد رضا، طٰحیٰ حسین،پرویز احمد،کامران علی خان، ذیشان علی خان، میثم رضا ، ڈاکٹر امیر حسین جعفری،سیدمظفر حسین ، سید قمرعلی ، سید نثار حسین ،ایڈووکیٹ افتخار بزمی ،مولوی بشیر حسین شاہ وغیرہ بھی موجو دتھے۔
۔ 15اگست تقریب کی تیاریاں
ڈپٹی کمشنر ادہمپور نے انتظامات کاجائزہ لیا
ادہمپور//ضلع ترقیاتی کمشنرادہمپوررویندرکمار نے 15 اگست کے موقعہ پر منعقدہونے والی تقریب سے متعلق انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں ایس ایس پی رئیس بٹ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنراروندشرما ،جی ایم ڈی آئی سی سورم چند شرما، پی او آئی سی ڈی ایس رمپی اوہری ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ،سبھاش ڈوگرہ، اسسٹنٹ کمشنرڈیولپمنٹ نورعالم ،ایگزیکٹیو انجینئر پی ایچ ای ،پی ڈی ڈی اورپی ڈبلیوڈی ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسرسجادبشیرسومبریا ،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر وپن بھگت، چیف میڈیکل افسرڈاکٹرکے سی ڈوگرہ، ڈسٹرکٹ یوتھ سروس اینڈسپورٹس افسر سدیش کمارکے علاوہ مختلف محکموں کے ضلع افیسران ،پولیس ،سی آرپی ایف اورفوج کے عہدیداران موجودتھے۔اس دوران بتایاگیاکہ ادہم پور میں 15 اگست کے روز تقریب پی جی کالج بوائز میں منعقدہوگی جہاں پر پولیس، ایس کے پی اے ،این سی سی کیڈٹ اورسکولی طلباء مارچ پاسٹ کوسلامی دیں گے اوراس کے بعد حب الوطنی کے جذبے سے مامور ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔اس موقعہ پرڈی سی نے متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایت دی کہ وہ سیکورٹی، صفائی ستھرائی، بیٹھنے، پانی وبجلی سپلائی، دعوت ناموں سے متعلق تمام ترانتظامات یقینی بنائیں۔اس دوران محکمہ جات کوآپسی تعاون کے ساتھ تقریب کوکامیاب بنانے پرزوردیاگیااورخوش اسلوبی سے تقریب کے انعقادکے سلسلے میں افسران کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جونیشنل ووٹرڈے کے ایوارڈوں کیلئے نمایاں کارکردگی والے طلباء کے ناموں کی نشاندہی کرکے فہرست مرتب کرے گی۔اس دوران میٹنگ میں محکموں کے سربراہ اورپولیس انتظامیہ کے افسران موجودتھے۔
مختلف وفود خورشید گنائی سے ملاقی،مسائل سے آگاہ کیا
صلاحکارنے عوامی مسائل حل کرنے کی افسروں کو ہدایت دی
جموں/ گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے مختلف محکموں کے افسرو ں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فیلڈ کا دورہ کر کے لوگوں کی مشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کریں اور انہیں حل کرنے کے لئے زمینی سطح پر بروقت اقدامات اُٹھائیں۔مشیر موصوف نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں ایک عوامی دربار کے دوران لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مشیر سے جو وفد ملاقی ہوئے اُن میں آل جے اینڈ کے ایس آر ٹی سی والنٹئیر ریٹائرڈ ملازمین، ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ملازمین، جے اینڈ کے ٹیچرس فورم، گریجویٹ انجنیئرز، جے اینڈ کے موٹر ٹرانسپورٹ کمپنی، آل جموں ہوٹلز اینڈ لاجز ایسوسی ایشن، آل کشمیری مائیگرینٹ کمیٹی، جی ایم سی اور دیگر منسلک ہسپتالوں کا نیم طبی عملہ، آل جے اینڈ کے پنچائت کانفرنس، معزز شہری، سماجی کارکن، سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے علاوہ کئی دیگر افراد شامل تھے۔وفود نے مشیر کو سڑک رابطوں، بجلی، پانی، صحت اور کئی دیگر امور کے بارے میں جانکاری دی۔ مشیر نے لوگوں کے مسائل غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ ان پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کئی ایک معاملات کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی بہبود کے اقدامات اور مساوی ترقی کو یقینی بنانے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مشیر نے کہا کہ عوامی رابطہ پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی دہلیز پر پہنچ کر اُن کے مسائل حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔مشیر موصوف نے ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن سے کہا کہ وہ سرکار تعلیمی اداروں میں تعلیم کے معیار میں بہتری لانے کے لئے ایک ایکشن پلان مرتب کریں۔
ترلوک پورمیں طلباء نے نکڈناٹک پیش کیا
جموں//جموں یونیورسٹی کے رضاکاروں نے سوچھ بھارت سمر انٹرن شپ مہم کے تحت ترلوک پور گائوں میں ایک نکڈناٹک کااہتمام کرکے لوگوں کو گھروں میں بیت الخلاء کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔نکڈمیں جموں یونیورسٹی کے جن رضاکاروں نے حصہ لیاان میں وکاس پنڈتا، وکاس پریہار، ہرمیت سنگھ ،گوتم شرما، شیویکا لتھرااوربھاویکا ملہوترہ شامل ہیں۔اس دوران گائوں کے لوگوں، سابق سرپنچ راج کمار نے ترلوک پورمیں صاف ستھرابنانے کیلئے طلباء کی کاوشوں کوسراہا۔اس دوران نکڈکودیکھنے کیلئے کثیرتعدادمیں لوگ اپنے گھروں سے باہرآئے اوررضاکاروں کے پیغام کوسنااورترلوک پورمیں صاف ستھرابنانے کاعہدکیا۔
جموں یونیورسٹی میں نئے طلباء کی رہنمائی کیلئے
نیشنل سیکولرفورم کی جانب سیہیلپ ڈیسک کاانعقاد
جموں//نیشنل سیکولرفورم (این ایس ایف )پی جی ایم اے ایم کالج نے 18ویں دن بھی جموں یونیورسٹی میں نئے داخلہ لینے والے طلباء کیلئے انشوشرماکی نگرانی میںہیلپ ڈیسک کوجاری رکھا۔ہیلپ ڈیس کامقصد جموں یونیورسٹی میںمختلف پی جی کورسزمیں داخلہ لینے کیلئے آنے والے طلباء کی پریشانیوں کودورکرنااوران کی رہنمائی کرناہے ۔این ایس ایف رضاکاروں نے اٹھارہویں دن بھی طلباء کو یہ بتایاکہ فارم کے ساتھ کون سے ڈاکیومنٹس منسلک کیے ، فارم کہاں جمع کرنے ہیں ،فیس مارک کہاں سے کروانی ہے ۔طلباء نے ہیلپ ڈیسک کے اہتمام پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے رضاکاروں کاشکریہ اداکیا۔علاوہ ازیں این ایس ایف انچارج کالج ہیلپ ڈیسک سرجیت کمارنے کہاکہ اگریونیورسٹی انتظامیہ سنگل ونڈوسسٹم نصب کرے گی توطلباء کوایک جگہ سے دوسری جگہ گھومنانہیںپڑے گا۔اس دوران ہیلپ ڈیسک میں تشار، رئیس ، سنجے بلگوترہ، سجن ،ارون پال، گرجیت اورکرن انگرال شامل تھے۔
کسانوں کی بہبودکیلئے فلیگ شپ پروگراموں کی عمل آوری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کراپس) کاجموں،کٹھوعہ اورسانبہ کادورہ
جموں//ڈاکٹروکرانت سنگھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(کراپس) ،ڈائریکٹوریٹ آف وہیٹ ڈیولپمنٹ ،حکومت ہند غازی آباد نے نیشنل فوڈ سیکورٹی مشن (این ایف ایس ایم ) اوردیگر مرکزی معاونت کے فلیگ شپ پروگراموں کاجائزہ لینے ہیڈکوارٹراورفیلڈ کادورہ کیا۔اس دوران ڈاکٹر سنگھ نے ڈائریکٹوریٹ اورجوائنٹ ڈائریکٹوریٹ ایگریکلچرکے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکرکے مختلف سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اس دوران ڈائریکٹرایگریکلچر ایچ کے رازدان نے این ایف ایس ایم کے تحت کسانوں کی بہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی ۔اس دوران رازدان نے محکمہ کی جانب سے پیداوار میں اضافے کیلئے تیاریوں کے بارے میں بھی بتایا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر وکرانت سنگھ نے سانبہ اورکٹھوعہ اضلاع کابھی دورہ کیااوروہاں جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچرایکسٹنشن آرایل بھگت کو سکیموں کی عمل آوری بارے جانکاری دی۔ اس دوران ڈاکٹروکرانت نے رانجڑی ، چک میدھو، دوہرا وغیرہ دیہات میں مختلف کھیتوں کابھی معائینہ کیااور وہاں پرمحکمہ کی طرف سے کسانوں کی بہبودکیلئے کی جارہی کاوشوں سے آگاہ کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹروکرانت نے منگلورگائوں میں پردھان منتری کرشی سینچائی یوجناکے تحت لگائے گئے سپرنکلر سیٹ کیلئے افسران کی ستائش کی اوران پرزوردیاکہ وہ اختراعی طریقوں کے ساتھ لوگوں کو این ایف ایس ایم،سوائل ہیلتھ کارڈ سکیم(ایس ایچ سی ایس )،پی ایچ ایف بی وائی، پی ایم کے ایس وائی ،پی ایم کے وائی کے بارے میں کسانوں کوجانکاری دیں تاکہ وہ اپنی پیداوارمیں اضافہ کرسکیں۔اس دوران ڈاکٹروکرانت کے ہمراہ تھے ان میں این کے مشرا، چیف اگریکلچرسانبہ، ارون گپتا چیف ایگریکلچرافسرکٹھوعہ،تلک راج شرماایس ڈی اے اوسانبہ، راجو مہاجن ایس ڈی اے او دیالہ چک، کرشن کانت ایس ایم ایس ،وکاس شرما۔اے ای اوانفارمیشن ،سریندرمشرا اے ای او سانبہ ،پردیپ کمار،اے ای او جکھ، آرپی سنگھ بالی، اے ای او وجے پورکے علاوہ جے اے ای اوزاوراے ای اوزبھی تھے۔
ارنیہ میں خواتین کیلئے بیداری پروگرام کاانعقاد
جموں//آل جموں اینڈکشمیر پنشنرس اینڈ سول سوسائٹی ایسوسی ایشن جموں نے نیشنل بورڈ فار وورکرایجوکیشن ، ڈیولپمنٹ اینڈ ایمپاورمنٹ حکومت ہند کے اشتراک سے ارنیہ میں خواتین ورکروں کیلئے بیداری پروگرام کاانعقاد کیا۔ اس دوران شرکاء کو خواتین کی بہبودکیلئے سکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس موقعہ پر ایس اجیت سنگھ ایڈیال، پنشنرس اینڈ سول سوسائٹی ایسوسی ایشن کے صدربھی موجودتھے۔پروگرام کاافتتاح سابق چیئرمین سوشل جسٹس سٹینڈنگ کمیٹی جے ایم سی جموں دوارکاچوہدری نے کیا۔اس دوران انہوں نے پروگرام کے انعقادپراطمینان کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگرام منعقدکرناخوش آئندپہل ہے۔ایم ای ساخترایجوکیشن آفیسر ڈی ٹی نیشنل بورڈ فارورکرایجوکیشن ڈیولپمنٹ اینڈایمپلائمنٹ حکومت نے پروگرام کے اغراض وقماصد بیان کیے اورخواتین کی بہبودکیلئے چلائی جارہی سکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر اونکارسنگھ جیلداریا نے خواتین میں تعلیم کی اہمیت بیان کی۔
پنشنروں کے مسائل کے ازالہ کیلئے اقداما ت کامطالبہ
جموں//آل جموں اینڈکشمیر پنشنرس اینڈ سول سوسائٹی ایسوسی ایشن جموںنے ریاستی گورنرانتظامیہ سے ریاستی پنشنروں کے دیرینہ مسائل کوحل کرنے اورساتویں تنخواہ کمیشن کے ایرئیرس کی یک مشت ادائیگی کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق آل جموں اینڈکشمیر پنشنرس اینڈ سول سوسائٹی ایسوسی ایشن جموںکے صدر سرداراجیت سنگھ ایڈیال نے کہاکہ بحالی امن، ہرطبقے کے مسائل کی فوری سنوائی وپائیدارحل کیلئے ریاستی گورنرکوٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی گورنرانتظامیہ نے ماضی میں عوامی مسائل کے ازالہ کیلئے شانداررول نبھایاہے اوراس سلسلے میں تجربہ کار مشیروں کی تعیناتی، عوامی شکایات کی سنوائی کیلئے سیل کاقیام ، نئی انوملی کمیٹی اورعوام کوبہترانتظامیہ فراہم کرنے کیلئے سکیموں سے متعلق عوام کی بیداری اورروزگارکیلئے اقدامات کوسراہا۔ ایڈیانے کہاکہ پنشنروں کے مطابق جن میں ساتویں پے کمیشن ایرئیرس کی یک مشت ادائیگی کرنا، میڈیکل الائونس کوجنوری 2016 سے 2ہزارروپے ماہوار کرنا اور جنوری 2009 سے جون 2009 تک6 فیصدی مہنگائی الائونس کی واگذاری کرنا شامل ہیں۔اس کے علاوہ نئی اناملی کمیٹی میں دیرینہ حل طلب مسائل کوملازمین وپنشنروں کے نمائندوں کے ساتھ زیربحث لاکر حل کیاجاناچاہیئے۔انہوں نے ریاستی گورنر اوران کے مشیربی بی ویاس سے ان جائزمطالبات کوحل کرنے کی اپیل کی۔
ڈی سی کاسوچھ بھارت مشن کابی ڈی اوزکے ساتھ اجلاس
لوگوں کوصفائی کی اہمیت کے بارے میں بیدارکرنے پرزور
جموں//ڈپٹی کمشنر جموں رمیش کمارنے سوچھ بھارت مشن کے تحت جاری کاموں کاجائزہ لینے کیلئے بلاک ڈیولپمنٹ افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران ڈپٹی کمشنرنے انڈویجول ہائوس ہولڈ لیٹرینس (آئی ایچ ایچ ایل ) اورکمیونٹی ٹائلٹس کے تعمیراتی کام کی مختلف بلاکوں میں پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران میٹنگ میں دیگرکے علاوہ اے ڈی ڈی سی سریہ جبین اورڈی پی او آرڈی ڈی سنینا سینی بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر کھلے میں پاخانہ سے پنچایتوں کوپاک بنانے کے مشن پرہورہی کام پرتفصیلی غوروخوض کیاگیااورآئی ایچ ایچ ایل یونٹوں ، ان کی ایم آئی ایس اورجیوٹیکنگ کے کام کوجلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اس دوران ڈی سی نے پنچایت وار بلاک کے کاموں کاجائزہ لیااورجاری کاموں کووقت مقررہ کے اندرمکمل کرنے کی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنرنے بلاک ڈیولپمنٹ افسران سے کہاکہ وہ جیوٹیکنگ کے تحت سوفیصد نشانے اور پنچایتوں میں ایس بی ایم کے تحت انفراسٹریکچرکوبہتربنانے کے ہدف کوحاصل کریں۔انہوں نے افسران سے کہاکہ وہ ہرگھرمیں بیت الخلاء کی سہولت یقینی بنانے کیلئے دیگر محکمہ کے ساتھ بھی تال میل بنائیں ۔اس موقعہ پر بی ڈی اوزکوہدایت دی گئی کہ وہ سوچھ بھارت مشن اوردیگر عوامی بہبودکی سکیموں کی جانکاری عام تک پہنچائیں اورانہیں یہ بتائیں کہ کھلے میں پاخانہ کرنا معاشرے میں لوگوں کی صحت کیلئے کس قدرنقصان دہ ہے۔
ضلع انتظامیہ ادہم پورکے ساتھ غیرشائستہ سلوک کامعاملہ
پنتھرس پارٹی کے چیئرمین کیخلاف ایف آئی آر درج
وویک ماتھر
جموں//ادہم پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ نیشنل پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیوسنگھ کے خلاف ضلع ترقیاتی کمشنررویندرکماراورسینئرسپراٹنڈنٹ آف پولیس ادہم پوررئیس محمدبٹ کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ناشائستہ سلوک کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔رئیس محمدبٹ ،ایس ایس پی ادہم پور نے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ ہرش دیوسنگھ کے خلاف آرپی سی 188 اور153 دفعات کے تحت پولیس سٹیشن ادہم پورمیں معاملہ درج کیاہے۔پولیس کے سینئر اہلکارنے بتایاکہ وہ اورڈی ڈی سی ادہم پور یوم جمہوریہ کے انتظامات کے بارے میں منعقدہ ایک میٹنگ میں مختلف پہلوئوں پرغوروخوض کررہے تھے کہ ہرش دیوسنگھ بغیراجازت افسران سے ملنے چلے آئے ۔ہم اس وقت مصروف تھے اورہم نے انہیں کہاکہ وہ باہرانتظارکریں ۔اس دوران اس نے افسران کے خلاف غیرشائستہ زبان کااستعمال کیاجس کی بناپرمعاملہ درج کرلیاگیاہے۔
جموں میں واقع کرگل ہاوس میں مقیم مسافر نقب زنی کی واردات پریشان
جموں//سرحدی ضلع کرگل کے مسافروں کے لئے جموں میں واقع کرگل ہاوس میں مقیم مسافریں نقب زنی کی وادات سے پریشان ہے ۔اور مسافروں میں زیادہ تر ضلع سے باہر حصول تعلیم کے غرض سے مقیم طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد شامل ہیں ۔نقب زنی وچوروں نے کسی کو بھی نہیں بخشتے ہیں ۔جس ست اکثر طالب کافی پریشان رہتاہے اور یوں کرگل ہاوس میں رہنا لوگوں کے لئے خطرہ سے خالی نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق 22 اور23 جولائی کے درمیانی شب چوروں کے ایک ٹولی نے کرگل ہاوس میں داخل ہوغلام حسن طالب علم ساکن دراس ،محمد الیاس ساکن لنکرچے اورمحمد صالح ساکن کنورکرگل کے بیک سے روپئے ،موبائیل فون اوردیگر چیزوں کے سمیت کئی ہزاروروپئے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں ۔تاہم کرگل ہاوس میں نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمرے کے تصویر کے مطابق کیمرے میں قیدکئی چوروں کو رات کی تاریکی میں دوران شب سواچار سے ساڑھے چاربجے تک کئی کمروں میں داخل ہوتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں اور مذکورہ واردات سے متعلق متاثرین نے مقامی پولیس اسٹیشن گاندھی نگر میں ایف آئی آر درج کرائی ہے اور مذکورہ پولیس اسٹیشن کے انچارچ نے اپنے ایک عملے کو کرگل ہاوس بیچ کرکرگل ہاوس کے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیچ حاصل کرنے کی ہدایت دی جس پر مذکورہ پولیس اہلکار نے کرگل ہاوس جاکر وہاں کی انتظامیہ سے چوری کے واردات سے متعلق کیمرے کی فوٹیچ مانگی جس پر کرگل ہاوس عملہ نے اگلے دن انھیں فوٹیچ فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ۔تاہم کرگل ہاوس میں مقیم مسافروں کاکہناہے کہ یہ اس نوعیت کے پہلاواقع نہیں ہے کیونکہ کرگل ہاوس میں اس نوعیت کے چوری کے وارادت کئی بار وقوع پذیر ہوئے تھے جس سے متعلق کئی بار ایف آئی آر بھی درج کراتے آئے ہیں لیکن ابھی تک اس پر کوئی مثبت وکاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔درایں اثناء کرگل ہاوس میں مقیم مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماضی میں اس طرح کی چوری کے واردات کے روک تھام کے لئے ملزموں کے چھان بین کرکے انھیں گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لایا جا ئے تاکہ یہاں مسافرین امن وسکون سے رہ سکے ۔