کٹھوعہ// محکمہ پولیس اور محکمہ ایکسائز نے آج مشترکہ کارر وائی کرتے ہوئے ایک سمگلر کے قبضہ سے500 کلوگرام بھکی برآمد کرنے کا دعوی کیاہے۔ یہاں پرجاری پریس نوٹ کے مطابق ایک مصدقہ جانکاری ملنے کے بعد محکمہ ایکسائزڈ اور پولیس نے تازہ پھلوں کولے جانے والی گاڑی نمبرJK02V-7495 کی تلاشی لی توا س میں سے 500کلوگرام بھکی برآمد ہوئی۔ محکمہ پولیس اور محکمہ آبکاری کی طرف سے مشترکہ طورپر چلائی گئی کارروائی میںانسپکٹر خالد منہاس،دھیرج کمار،توصیف شیخ اورکنول جیت سنگھ کے علاوہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر گارڈ ر اکیش کمار ومحمدشکیل،سندیپ گپتا،سوربھ شرما،سجاد صوفی اورایس ایچ پولیس سٹیشن لکھن پورنے حصہ لیا۔ایکسائز کمشنر جموں وکشمیر ایم راجو نے آپریشن پارٹی کی سراہنا کی اور کہا ہے کہ وہ اپنے خدمات کوبخوبی سے سرانجام دیتے رہے ہیں تاکہ نشہ آوری بدعت کا خاتمہ ہوسکے۔