اکھنور، ریاسی اور آر ایس پورہ کیلئے ضلع سینک ویلفیئر دفاتر کے قیام کو منظور ی
سری نگر / گورنر این این ووہر اکی صدارت میں منعقد ہ ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ کے دوران کپواڑہ ، اکھنور، ریاسی اور آر ایس پورہ کیلئے ضلع سینک ویلفیئر دفاتر کے قیام اور ہر ایک ضلع سینک ویلفیئر دفتر کے لئے 8،آٹھ اسامیاں وجود میں لانے کو منظور ی دی۔اس وقت اکھنور ، آر ایس پورہ ، ریاسی اور کپواڑہ کے سابق فوجیوں اور ان کے افراد خانہ کو مختلف بہبودی خدمات سے استفادہ کرنے کے لئے جموں ، ادھمپور اور بارہمولہ میں قائم ضلع سینک ویلفیئر دفاتر کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔نئے ضلع سینک ویلفیئر دفاتر کھولنے سے ان ضلعوں میں سابق فوجیوں اور ان کے افراد خانہ کو کافی فائدہ ہوگا اور انہیں مختلف قسموں کی سہولیات ان کے گھروں کے نزدیک دستیاب رہیں گی۔ضلع سینک ویلفیئر دفاتر میں کافی سہولیات میسر ہوتی ہے جن سے وہاں کے باشندے آسانی سے مستفید ہوسکتے ہیں۔اس فیصلے سے بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر 75,000 سابق فوجیوں اور ان کے 3.85لاکھ افراد خانہ کو فائدہ حاصل ہوگا۔
2776یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے
سرینگر/ شری امر ناتھ جی یاترا کے30 ویں روز آج 2776یاتریوں نے پوتر گپھا میں شولنگم کے درشن کئے۔ یاترا شروع ہونے سے اب تک251996یاتری اب تک پوتر گپھا میں شو لنگم کے درشن کرچکے ہیں۔
گورو پورنیما کے موقعہ پرریلوے سٹیشن پربھنڈارے کااہتمام
جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی جموں وکشمیر نے امرناتھ یاتریوں کیلئے اپنی خدمات کومسلسل جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز سے ملک بھرسے ریاست میں وارد ہورہے شردھالوؤں اورمذہبی عقیدت مندوں کیلئے کم ازکم دن میںتین مرتبہ مفت لنگر کاانتظام کیا۔ سمتی کے کارڈنیٹر سنیل شرما نے یہاں جاری پریس بیان میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوروپورنیما کے موقعہ پر جموں کے ریلو ے سٹیشن پر مفت لنگرکااہتمام کیا گیا تاکہ امرناتھ یاتریوں کیلئے اچھا خاصہ غذا فراہم ہوسکے۔ انہوںنے مزید بتایاہے کہ گوروپورنیما کے تہوار کے موقع پر میوہ اور طاقتی غذا کو تقسیم کیاگیا علاوہ ازیں گورو جی کے ہدایت پر مٹھائیوں کے ساتھ ساتھ بھرت رکھنے والے عقیدت مندوں میں مختلف قسم کے میوہ جات تقسیم کئے گئے۔ انہوںنے مزید کہا ہے کہ آنے والے دنوںمیں آگے بھی مزیداچھے سے خدماتی مواقع سرانجام دئے جائیں گے۔ سمتی کے ترجمان پرشوتم شرما نے مطلع کیاہے کہ ڈوگرہ کلچر کے مطابق مہمانوں کی مہمان نوازی قدر قابل ہونی چاہئے اور مہمان بھگوان کاروپ ہوتاہے اورسماجی خدمات میںبحیثیت سماجی قدروں کو فحال اورمستحکم بنانے پر مزید زوردیاجائے گا۔ گوروپورنیما کے موقع پر اہتمام کئے گئے بھنڈارے میںسرگرم کارکنا ن میں روی شنکر‘ ششی شرما‘رمن شرما‘ شو سنگارا‘ راجیش شرما وغیرہ موجود رہے ۔
بلونت سنگھ ٹھاکر فیس بک انڈیا کانفرنس کیلئے مدعو
جموں// نئی دہلی میں8اگست کو منعقدہ ہونے والی فیس بک انڈیا کی جانب سے خصوصی کانفرنس میں بلونت سنگھ ٹھاکرکو مدعو کیاگیا ہے۔ جوش ٹالکس اور فیس بیک انڈیا کی مشترکہ کانفرنس اس غرض کیلئے بلائی گئی ہے تاکہ متنازعہ خطوںمیں پیدا شدہ صورتحال کو نزدیکیوں اور حقائق کو ہرکوئی سمجھ سکے۔ تشدد اورغیرمستحکم صورتحال کے پیش نظر کیامختلف موضوعات پرمبنی بحث ومباحثہ ہوگا اور اس بحث مباحثہ پینل میں ملک بھر سے کئی نامو ر افراد شامل ہوں گے اورا س بات پر اتفاق اظہار کریں گے کہ آیا ایسی صورتحال سے کس طرح سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔منتظمین نے جموں وکشمیر کی آواز کو سمجھنے اورپرکھنے کیلئے بلونت سنگھ ٹھاکرکا انتخاب کیاہے ۔قابل ذکرہے کہ بلونت سنگھ ٹھاکرنے بیش قیمتی اور ادبی اور ثقافتی شعبے میں شاندارخدمات کوانجام دیا ہے جنہیں کلچر برانڈ سے آج جانتا ہے اور کم از کم10ہز ار پروگراموں اوراہم واقعات کو اپنے نام وقف کرنے والے بلونت سنگھ ٹھاکر کی پہچان اپنے آپ میں خود مظہر کررہی ہے۔
کشمیری مہاجرین کاوفد اشوک کول سے ملاقی
ووٹ کے استعمال کویقینی بنانے کیلئے اقدامات کامطالبہ کیا
جموں// بھاجپاکشمیر ڈسپلیسڈڈسٹرکٹ کے صدر چاندجی بھٹ نے اپنی مانگوں کو دوہراتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ پارلیمانی اورمیونسپل چناؤ میں وادی کشمیرسے نامساعد حالات کے دوران ہجرت کرنے والے اقلیتی طبقہ کشمیری پنڈتوںکو ووٹ دینے کے آزادانہ حق سے محروم نہ رکھاجائے ۔ پارٹی ہیڈکوارٹر جموں میں بھاجپا کے سٹیٹ جنرل سیکرٹری اور اشوک کول اور یدھویر سیٹھی سے ملاقات کے دوران انہوںنے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو ایک منظم سازش کے تحت حق رائے دہندگی سے محروم کیاجارہاہے اور آزادانہ ووٹ کا استعمال کرنے کیلئے خاطرخواہ اقدامات اٹھانے کی ضرورتوں زوردیا۔اس موقعہ پارٹی سے وابستہ اہم رکن اور ایم ایل سی اجے بھارتی بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ چاند جی بھٹ نے آمدہ انتخابات میں کشمیری پنڈتوں سے بھرائے جارہے عام طورپر فارم ایم کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ووٹ کاحق پانے کیلئے ایم فارم بھرنے کی ایک شہری کو کیاضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ ایک منظم سازش ہے تاکہ وادی کشمیر سے باہررہے لاکھوں اقلیتی ووٹر اپنے حق کااستعمال نہ کرسکیں۔ چاندجی بھٹ نے اس امر کی بھی جانکاری دیتے ہوئے مانگ کی ہے کہ انتخابات ہونے سے قبل طبقہ کے نوجوان پیڑھی کو بھی ووٹ کاحق دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور نئے ووٹرفہرستوں کا شائع ہونے سے قبل ان کے ناموں کو اندراج کیاجاناچاہئے۔انہوںنے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ گزشتہ 30سالوں سے رہ رہے کشمیری پنڈتوں کیلئے ووٹ ڈالنے کے حق کو با عمل اوربا اختیار بنانے کے علاوہ جگٹی ٹاون شپ‘ مٹھی ‘ پرکھو اوردیگر مقامات پر بس رہے مہاجرین کشمیری پنڈتوں کیلئے پنچایتی حلقے تشکیل دے کر متعلقہ علاقہ جات میںترقیاتی سرگر میاں تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بنیادی سہولیات سے محروم لاکھوں بے گھر کشمیری پنڈتوںکے ساتھ مثبت سوچ کے سلوک کااپنایاجاسکے۔
مصنف احمددین انورکی وفات پر
کلچرل اکادمی کااظہارتاسف
جموں //جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ اینڈکلچر کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے اردو اورپہاڑی زبان کے مصنف اورشاعر احمد دین ا نور کی اچانک موت پر دکھ اورملا ل کااظہار کیاہے۔26اور27جولائی2018ء کی درمیانی رات کو فوت ہونے والے احمددین انور مرحوم کے سوگوار کنبے کے ساتھ منہاس نے ہمدردی کااظہارکیاہے اوران کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمانے کیلئے دعا کی ۔قابل ذکرہے کہ احمد دین انورجموںوکشمیر میں ادب کوفروغ دینے کے حوالے سے معروف مصنف تھے اورموصوف اردو اور پہاڑی زبانوں میں متعدد کتابیں بھی تحریرکرچکے تھے۔منہاس نے کہا کہ احمد دین نورکی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔
محکمہ باغبانی کی جانب سے کسان کانفرنس کا انعقاد
کسانوں کو آمدن بڑھانے کے طریقوں کی جانکاری دی گئی
جموں// ڈائریکٹوریٹ آف فلوریکلچر نے ریاستی زرعی منیجمنٹ اورتوسیع تربیتی انسٹی چیوٹ جموں کے اشتراک سے کسان کانفرنس کااہتمام کیا اورشیرکشمیر زرعی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ہال میں بھاری تعداد میں آئے ہوئے کسانوں سے ملاتی ہوئے۔ کانفرنس میں کسانوں کی حوصلہ افز ا ئی کی گئی اور ان سے کھیتی کی بہتری کیلئے متعارف کی گئی ۔جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کی ضرورتوں پرزوردیاگیا ۔علاوہ ازیں ان میں کسانوں کے مفاد میں سرکاری سکیموں کے بارے میںروشناس کرایاگیا۔ اس موقع پرسیکرٹری فوریکلچر طلعت پرویز مہمان خصوصی تھے نے کسانوں سے کہاہے کہ وہ سوچ سمجھ کرچلیں اور بین الاقوامی سطح پر اپنی سوچ کو آگے بڑھائیں انہوںنے واضح کردیناہے کہ متعلقہ افسران کسانوں کے ساتھ بھرپورتعاون دینے کیلئے تیارہیں اور کسانوں کو موقع پر آمدن بڑھانے کے طریقے بتائے ۔
چوہدر ی لال سنگھ کے بھائی کیخلاف شکایت درج کرانے والا
پی ڈی پی لیڈروکرم سنگھ بھاجپا میںشامل
جموں// پیلز ڈیموکریٹک پارٹی کے یوتھ لیڈر جنہوں نے چودھری لال سنگھ کے بھائی کیخلاف شکایت درج کی تھی اورچودھری راجندر سنگھ کے وئیڈیووائرل ہونے کے بعد تب کے وزیراعلی محبوبہ مفتی کے خلاف نازیبہ زبان کا بے تحاشہ استعمال ہوا تھا نے پارٹی چھوڑ کر بھاجپامیں شامل ہونے کااعلان کیا ہے۔زعفران پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے بولتے ہوئے بھاجپا کے ریاستی چیف رویندر رینہ نے وکرم سنگھ بڑوال سمیت ا س کے حامیوں کو پارٹی میں شامل ہونے کاخیرمقدم کیاہے۔ قابل ذکرہے کہ وکرم سنگھ گزشتہ کئی سالوںمیں سیاسی میدان میںکافی سرگرم رہ چکے ہیں اورپی ڈی پی کے بانی مفتی محمدسید اورمحبوبہ مفتی کے سب سے قریبی مانے جاتے تھے۔بھاجپا میںاپنے پارٹی کارکنوں کے ساتھ شمولیت کرنے ساتھ سیاسی گلیاروں میں کافی ہلچل نظر آرہی ہے۔ قابل ذکرہے کہ سب کے نظروںمیں انہوںنے حال ہی کٹھوعہ میںایس ایس پی کے روبرو سابق وزیراعلی اورپی ڈی پی کی صدر محترم محبوبہ مفتی کے خلاف استعمال کئے گئے نازیبہ زبان استعمال کرنے پر چودھری لال سنگھ کے بھائی خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ اس موقع پر بولتے ہوئے وکرم سنگھ نے کہا ہے کہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں پی ڈی پی کے نظریہ میں کافی تبدیلی آچکی ہے اورعلاقائی سوچ پر مبنی پارٹی اختیار کرچکی ہے جوکہ باعث تشویش ہے۔