جموں// جموں کشمیر صاف ستھرا مومنٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چوہدری نے نگروٹہ وڈنسال کے مختلف علاقوں کادورہ کرتے ہوئے ایم جی نریگاکے کاموں میں مبینہ دھاندلیوں کے شبے کااظہارکرتے ہوئے ریاستی گورنرسے غیرجانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں جموں وکشمیرصاف ستھرامومنٹ کے صدرشوکت چوہدری نے ریاستی گورنر انتظامیہ کی کارگردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے توقع کی کہ موصوف بلاک نگروٹہ وڈنسال میں منریگاکے کاموں میں ہوئی دھاندلیوں کی تحقیقات عمل میں لائیں گے ۔شوکت چوہدری نے کہاکہ جب سے ریاست میںگورنر راج نافذ ہوا ہے تب سے ریاست میں ترقی کاایک نیادورشروع ہواہے اورمختلف علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے لوگ گورنرراج کے نفاز سے خوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ نگروٹہ بلاک میں منریگا کے کاموں میں بڑے پیمانے پردھاندلیاں ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بہت سے کام ایسے ہیں جن کے فوٹواستعمال کرکے تین تین مرتبہ پے منٹیں نکالی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاک نگروٹہ اورڈنسال میں محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے کی گئی دھاندلیوں کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے گورنرانتظامیہ سے کہاکہ لوگوں کواُمیدہے کہ ریاستی گورنر عوام کوصاف وشفاف انتظامیہ فراہمی کرنے کیلئے منریگامیں ہوئی دھاندلیوں کاپردہ فاش کرکے خاطی افسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائیں گے۔