خواتین کی جنسی ہراسانی کی روکتھام کیلئے بیداری کیمپ کاانعقاد
جموں// خواتین کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی واستحصال کے واقعات میںکمی لانے اورمستقبل میں رونما ہورہے بدنما واقعات کی روکتھام کیلئے اودھمپور میں جی ایس ایل سی سی کی جانب سے بیداری کیمپ کااہتمام کیاگیا جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔اس موقعہ پر لوگوںمیںبیداری لائی گئی ہے کہ خواتین کے ساتھ ہورہے روزمرہ جنسی استحصال کے واقعات ایک عقیدہ سماج کیلئے دھبہ ہے اور اس دھبہ کو ہمیشہ کیلئے مٹانے پرزوردیاگیاہے۔ بیداری پروگرام میں اس امرکی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ اگر خدانخواستہ کسی بھی وقت ایسا کوئی دلدوز واقع بھی پیش آیا تو اس صورت میں جی ایس ایل سی سی سماجی تنظیم قانونی رائے اور مشورہ دینے کیلئے ہرممکن مدد دینے کو تیارہوگی۔ اس کے علاوہ کسی بھی عور ت کے ساتھ جسمانی اور ذہنی طورپرہراساںکرنے کیلئے مجرمانہ سلوک کرنے والے افراد کو کسی بھی قیمت میںبخشنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔بیداری کیمپ میں پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اودھمپور ایس کے پریہار بھی موجود رہے ۔ اس موقع پربولتے ہوئے تنظیم کے صدر نے کہا ہے کہ سال 2013ء میں جنسی استحصال کے خلاف قانون بنایا گیاہے اور عدالت عظمی نے کئی فیصلے سنا کر اس ضمن میںکئی تبدیلیاں لائی ہے جو قابل قدر اقدام ہیں۔
ڈائریکٹراگریکلچرکامشروم ڈیمانسٹریشن اینڈٹریننگ سنٹرکامعائینہ
جموں//ڈائریکٹر ایگریکلچر( زراعت) جموں ہری کرشن راذادان نے ایگریکلچر کمپلیکس تلاب تلو جموںمیں واقع ایم ڈی ٹی سی مرکزکامعائینہ کیااوریہاںمتعدد کسانوں کی جانب سے مشروم کی کھیتی فروغ دینے کی غرض سے مشروم گرورس سے ملاقات کی ۔اس موقعہ پر ایم ڈی ٹی سی کی کارکردگی کامعائینہ کیا۔ اس موقعہ پر ان کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر( ایکس ٹینشن) آرایل بھگت اورجوائنٹ ڈائریکٹر( ان پٹ) کے ایس سمبیال بھی تھے۔تربیتی مرکز جموں میں مشروم گرورس سے ملاقات کے دوران ڈائریکٹرایگریکلچر نے کہا ہے کہ ملکی مشروم کی پیداور کو متعارف کیاجاچکاہے تاکہ بھو ٹن اور ڈھنگری کے جگہ پیدا شدہ خلفشار کو کم کیاجاسکے۔ اس موقعہ پر مزید بتایا ہے کہ سال بھرمیں مشروم کا استعمال ہوتاہے اوراس کی پیداوار کو فروغ دینا اس غرض سے ضروری بن گیاہے۔ انہوں نے مشروم گرورس سے تلقین کی ہے کہ وہ کواپریٹو فارمنگ کے تصورات کو سمجھیںاوراس پرعمل پیرا کرکے مزید فعال بنانے میں خدمات انجام دیں تاکہ بازار کے مقابلہ آر ا کاروبار میں توقع پر کھرے اترنے میںکامیا ب ہونے کامظاہرہ کریں ۔انہوںنے مشروم گرورس سے اپنا یونٹ قائم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ انہوںنے مشروم گروررس سے تلقین کی وہ اچھی کمائی کیلئے مشروم کھیتی کی طرف اپنی توجہ مبذول کریں۔
محکمہ باغبانی کی جانب سے تربیتی پروگرام
سانبہ//محکمہ باغبانی جموںکی جانب سے سائٹرس فروٹ پودوں کی شجرکاری اورنرسری کو فروغ دینے کے مقصدسے تربیتی پروگرام کا آغاز سانبہ میںہوا۔تربیتی پروگرام کوپنجاب زرعی یونیورسٹی کے اشتراک اورتعاون سے منعقدکیا گیا جس میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں انورادھا گپتا مہمان خصوصی تھیں۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سانبہ پنکج منگوترہ پرو گرام کی قیادت کی۔سب سے اہم کا مقام یہ ہے کہ اس تربیتی پروگرام میں کئی نامور زرعی سائنسدانو ں جن میں تجیت سنگھ چہل سرکردہ اورانچارج سائٹرس فروٹ پلانٹ وغیرہ موجود تھے۔ اس موقعہ پر ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے فروٹ گرورس کے علاوہ جموں ‘سانبہ اور کٹھوعہ اورریاسی سے محکمہ باغبانی کے ٹیکسیشن نے بھی حصہ لیا اور فروٹ گرورس میں سائٹرس فروپ پودوںکی شجرکاری اوراس کی افادیت پر جانکاری دی گئی۔