جموں//پرنسپل سیکرٹری انیمل وشیپ ہبسبنڈری اورفشریز ڈاکٹر اصغر سامون نے آج پولٹری بریڈنگ فارم اورہیچری اینڈ کیٹل بریڈ نگ ریسرچ فارم بیلی چرانہ سے نگروٹہ منتقل ہونے والے سینٹر کا معائنہ کیا۔ اس دوران جانوروں کی حفاظت اور سہولیات کویقینی بنانے کےلئے عین موقع پر ہدایت جاری کئے۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر سنجیو شرما‘ ڈپٹی کمشنر جموں ر میش کمار ‘ ڈائریکٹر ائرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا ڈی کے گوتم ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری جموں ویکٹر کول ڈائریکٹر فشریز آر این پنڈتا اوردیگر افسران بھی موجود رہے ۔ قابل ذکرہے کہ ریاست جموں وکشمیرمیں گوشت کی دستیابی کو بازاروںمیں یقینی بنانے کےلئے محکمہ ہذا کافی کوشاں ہے لہذا اسی غرض سے سینٹر کو نگروٹہ منتقل کرنے سے کئی اوراستفادہ ثمرآور نتائج برآمد ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔