ادھمپور ۔سرینگر ۔بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے لئے اراضی معاملات
محکمہ جنگلات،ماحولیات وحیاتیات کے کمشنرسیکریٹری نے جائزہ لیا
سرینگر//محکمہ جنگلات ،ماحولیات وحیاتیات کے کمشنر سیکریٹری سوروبھگت نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں ادھمپور،سرینگر،بارہمولہ ریل لنگ پروجیکٹ کے لئے جنگلات اراضی کے معاملات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ریل لنگ پروجیکٹ کے آفیسران کے علاوہ متعلقہ انجینئروں اور چیف انجینئروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر کمشنرسیکریٹری کو بتایا گیا کہ 10فارسٹ لینڈ ڈائرورژن معاملات میں سے 7معاملات کو پہلے ہی نمٹایا گیا ہے جب کہ ریاستی کابینہ اورریاستی انتظامی کونسل نے اس کی منظوری دی ہے۔اس کے علاوہ 6معاملات کی منظوری کے سلسلے میں انتظامی محکمے کی طرف سے ریلویز محکمے کی جانب سے ادائیگی کے بعد منظوری کے احکامات صادر ہوںگے۔جب کہ ایک معاملہ کے سلسلے میں سرکاری حکمنامہ جاری ہوا ہے اور سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن پیڑوں کو ہٹانے کے اقدامات کررہی ہے۔اُدھر کمشنرسیکریٹری نے فارسٹ لینڈ ڈائرورژن معاملات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے آفیسران کو یقین دہانی د ی کہ محکمہ جنگلات قومی اہمیت کے حامل پروجیکٹوں کی احسن طریقے سے تکمیل کیلئے ہر ممکن تعائون فراہم کرے گا۔
گورنرہائوس کے باہربھوک ہڑتال شروع کرنے کاانتباہ
ادہم پورپولیس انتظامیہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے:منجوسنگھ
جموں//جنرل سیکریٹری نیشنل پنتھرس پارٹی منجوسنگھ نے اعلیٰ حکام پرادہم پورانتظامیہ کی جانب سے پنتھرس پارٹی لیڈروں کی ہراسانی پرخاموش تماشائی بنے رہنے کاالزام عائدکرتے ہوئے انتبادہ دیاکہ اگرادہم پورانتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گئی توپنتھرس خواتین کارکنان گورنرہائوس کے باہر بھوک ہڑتال کریں گی ۔انہوں نے ریاستی گورنرانتظامیہ سے یس ایس اودھمپور کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کی مانگ کی ۔انہوں نے کہاکہ چند روزپہلے ڈی سی آفیس اودھمپور میں ہرش دیو سنگھ چیئر مین جے کے این پی پی اور پارٹی کی خواتین ورکر کے ساتھ ایس ایس پی ادہم پورنے بدسلوکی کی ۔منجوسنگھ نے ایس ایس پی اودھمپور الزام لگایا ہے کہ ایس ایس پی اودھمپور پارٹی کے خواتین ورکروں کے ساتھ بدتمیزی کاسلوک کا رویہ اختیار کرتا آیا ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ سنگھ نے مزید کہاہے کہ کئی بار ایسے ذمہ دار پولیس آفیسر کے خلاف شکایتیں کی گئی لیکن ان کا ابھی تک ازالہ نہیںہوسکا اور مذکورہ پولیس آفیسر کئی بدعنوانی کے معاملات میں ملوث ہے اور اپنی ذاتی مفاد کے خاطر غریب لوگوں کو ہراساں کررہا ہے۔منجوسنگھ نے انتباہ دیاکہ اگرادہم پورپولیس انتظامیہ کیخلاف کارروائی عمل نہ لائی گئی تو گورنرہائوس کے باہر بھوک ہڑتال کی جائے گی۔
اقلیتی آبادی کومرکزی اقلیتی کمیشن کے دائرے میں لانے کامطالبہ
جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے ریاست کے دونوں صوبوں کی اقلیتی آبادی کو مرکزی اقلیتی کمیشن کے دائرے میں لانے کامطالبہ کیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہاکہ کشمیرصوبہ میں ہندوبرادری اقلیت میں ہے جبکہ جموں صوبہ میں مسلمان اقلیت میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورمختیارعباس نقوی کوچاہیئے کہ وہ دونوں صوبوں کی اقلیتی آبادی کے جذبات کااحترام کرتے ہوئے کشمیرصوبے کی ہندواقلیتی آبادی اورصوبہ جموں کی مسلم آبادی کواقلیتی کمیشن کے دائرے کے تحت لائیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ جموں میں مسلم آبادی سہولیات سے محروم اور انتظامیہ کی طرف سے نظرانداز ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی سابقہ حکومتوں نے جموں کے مسلمانوں کوسہولیات فراہم نہیں کیں بلکہ صرف ووٹ بنک کے طورپرہی استعمال کیا۔ انہوں نے مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورمختارعباس نقوی کوجموں اورکشمیرکی اقلیتی آبادی کے جذبات کااحترام کرناچاہیئے ۔
راجیوچاڑک اوراجے گپتا کی عزت افزائی کیلئے تقریب
جموں//حلقہ انتخاب گاندھی نگر کیلئے راجیو چاڑک اور اجے گپتا پر نئی ذمہ داریاں عائد کرتے ہوئے بھاجپا کے ورکر وں نے گاندھی نگر میں ایک عزت افزائی کیلئے تقریب کااہتمام کیا۔ اس موقعہ پر گرمجوشی سے استقبال تے ہوئے پارٹی ورکروں نے زیرقیادت ایڈوکیٹ ایشانت گپتا، دونوں نوجوان لیڈروں کی پارٹی کی طرف سے دی گئی ذمہ داریوں کیلئے انہیں مبارکبادپیش کی۔اس دوران ایشانت گپتا کے علاوہ روہت ورما۔سندیپ سنگھ چب‘ اجے چلگوترہ‘ راجیش نشچل ذورون شرما‘راہل شرما‘اشونی شرما‘ ہرویندرسنگھ منکوٹیہ‘ نیرج گپتا‘ریکی رینہ‘ دیویندر کمار اوررگھو ناتھ سنگھ شامل ہوئے۔ اس دوران پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسرت کامقام ہے ،انہوں نے کہاکہ سیاسی کیئرئر بنانا آسان نہیں ہے اورنیشنل پارٹی بھاجپا میں بطور حیثیت سٹیٹ نا ئب صدر و نائب سیکرٹری کے طورپر راجیو چاڑک اوراجے گپتا کو ذمہ داریاں سونپے ایک احسن قدم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ محنت رنگ لاتی ہے اورسیاسی کیریر کیلئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہاہے کہ ہمیںنظروں کا آئینہ کھلے دماغ کے ساتھ سب کے روبرو رکھنا چاہئے کہ ملک اورعوام کیلئے کس قدر اپنے خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ اس موقعہ پر اجے گپتا نے یقین دلایاکہ وہ ہمیشہ سے ہی پارٹی کیلئے تہہ دل سے کام کرتے آئے ہیں اورمستقبل میں بھی ملک اور ملک کی عوام کیلئے بخوبی سے اپنے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے اوراس موقعہ پر اجے گپتانے پارٹی کی جانب سے ان پر سونپی گئی ذمہ داریوں پر تشکر کاظہارکیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے نظریے کو ہمیشہ ملک کی خدمت کرنے کے لئے واضح کرتے ہیں۔
اگریکلچرل یونیورسٹوں کی رینکنگ
گورنر نے ریاستی زرعی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کو مبارک باد دی
سرینگر/ انڈین کونسل آف ایگری کلچرل ریسرچ نئی دہلی نے ملک میں63 سٹیٹ ایگری کلچرل یونیورسٹیوں کی رینکنگ سامنے لائی ہے۔گورنراین این ووہرا جو سکاسٹ جموں/ کشمیر کے چانسلر بھی ہیں، نے جموں زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پردیپ شرما اور شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد کو مبارک باد دی ہے کیوں کہ ان یونیورسٹیوں نے63 یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں بالترتیب24 اور27 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔گورنر نے اُمید ظاہر کی ہے کہ اگلی سالانہ رینکنگ کے دوران ریاست کی دونوں زرعی یونیورسٹیاں ملک کی پہلی15 یونیورسٹیوں میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوں گی۔
ڈی سی ادہم پورنے شعبہ بجلی کی کارکردگی کاجائزہ لیا
جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور رویندر کمار نے بجلی کے شعبہ میں مرکز ی سرکار کی جانب سے چلائی جارہی عوام بہبودی سکیموںکی عمل آوری سے متعلق منعقدہ اعلی سطح کی میٹنگ میںجائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر اشوک کھجوریہ کے علاوہ ایس ای پروجیکٹ ونگ اے کے چھبر۔ایس ای سرکل بٹوٹ۔بلوندر کنڈل ‘ اے جی ایم حی جی سی آئی ایل راجن بھولے وغیرہ موجود تھے ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے دین دیال اپاودھیائے خوشحال گرام جیوتی یوجنا‘ راجیو گاندھی ویدت کرن یوجنا وغیرہ کے تحت جاری کاموں کی رفتار کاجائزہ لیا۔ اس موقع پربولتے ہوئے روندر کمار ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ حکام کوہدایت دی کہ وہ لوگوں کے ساتھ تال میل بنا کر چل رہے کاموںکی طرف متوجہ مبذول کریں اورعلاقہ میں پیش آرہے لوگوں کی دقتوں کو دورکرنے کے علاوہ بجلی کی اوورلوڈنگ سے نمٹنے کیلئے آسان طریقہ کار کو اپنا نے اور مرکزی سرکار کے منصوبوں کوعملی جامہ پہنانے کی ہدایات دیں۔
اودھمپور سے 3 کرکٹ سٹے باز گرفتار
جموں//مبینہ طورپر ریاست جموںوکشمیر میں چلائے جارہے سٹے بازی کے کھیل گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے اودھمپور سے 3 کرکٹ سٹے بازوں کو گرفتار کرنے کادعوی کیا ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت یریندر کمار‘ روہت کمار اورراجندر کمار کے طورپر کئی گئی ہے ۔ قابل ذکرہے کہ اس طرح کا واقعہ ریاست جموں وکشمیر میں پہلی بار پیش آیا جب گزشتہ روز کرکٹ جیسے کھیل کیلئے لگائے گئی شرط کے طوردائوپرلگائی نقدی سمیت تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا ہے ۔پولیس کی ۔ تفتیشی ٹیم نے ملزمان کے قبضہ سے 30ہزار روپے نقدی کے علاوہ موبائل فون اور کئی اہم دستاوایزت ضبط کئے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رئیس احمد بھٹ نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس حرکت میں آگئی اور اودھمپور کے سیلان تالاب کے پاس کرایہ پرلئے گئے کمرے میں چل رہی غیرقانونی طورپر سٹے بازی میں ملوث افراد کو خصوصی پولیس دستے نے دبوچ لیا ۔ ایس پی پی نے مزیدکہاہے کہ راجو نام کاملزم جس کی تلاش کئی دنوں سے جاری تھی پورے ریکٹ کاسرغنہ ہے جس کے کئی سرگنا گرہوں سے رابطہ رہا ۔اب اس ضمن میں مزید کارر وائی کیلئے تفتیش مسلسل جاری ہے۔تاہم انہوںنے بتایاہے کہ تینوں ملزمان کا رابطہ ممبئی کے بدنام زمانہ سٹے باز گروہوں کے ساتھ پایا گیا اور اس ضمن میں مزید گرفتار یاں ہو نا متوقع ہیں اورفی الحال تعزیرات ہندکی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیاگیا ۔
شیرکشمیر پولیس اکیڈمی اودھمپور میں شجرکاری مہم کااہتمام
جموں// بہتر ین ماحولیات اورحیات بخش ماحولیات کویقینی بنانے ڈائریکٹر شیرکشمیر پولیس اکیڈمی محمد سلیمان سلاریہ کی سربراہی میں اودھمپو ر میں اشجرکاری پروگرام کااہتمام کیاگیا جس میں کم سے کم 500سرکار ی عملہ کے علاوہ کئی تربیت یافتوںنے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ۔ ذرائع کے مطابق اس دوران 5100سے زیادہ پودوں کو برسر موقع ہی کئی مقامات لگایا گیا جن میں کئی بیش قیمتی جڑی بوٹی‘ میوہ جات‘ اورپھول دینے والے جیسے پودے شامل ہیں۔ لگائے گئے ۔ شجرکاری پروگرام میں اکیڈمی کے ایس رندھیر سنگھ‘ایس ایس پی کمل شرما‘سی پی او ‘ سی ایل آئی‘کے علاوہ مہمان خصوصی کے طورپرمحکمہ جنگلات کے ستیش کمار رینج آفیسر رجنیش شرما ‘بلاک آفیسر اورسریش جموال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ موجو درہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر موصوف نے بتایا ہے کہ جنگلات اوردرختوں کے کٹاؤ سے ماحولیات زندگی پرکافی برا اثر پڑتاہے جس سے پانی کی بہتات میںکمی۔تشدد گرمی اورسورج کی بڑھتی تپش سے گللیشروں کا پگھل جاناشامل ہے۔ انہوںنے گلوبنگ وارمنگ کی وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت شجرکاری مہم کوفروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والے وقت میں لوگ ایسے مشکلات سے دورچار نہ ہوجائیں۔
محکمہ باغبانی کی جانب سے تربیتی پروگرام کاانعقاد
جموں// لیچی باغات سے متعلق پیداوار کو ریاست بھرمیںفروغ دینے کے سلسلے میں محکمہ باغبانی کی جانب سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کاانعقاد کیا گیا ۔ تربیتی پروگرام نیشنل ریسرچ سینٹر فار لیچی مظفر پور اور ریاست کے محکمہ باغبانی کے فضل اشتراک سے آغاز ہوا جس میں محکمہ باغبانی کے چیف ہارٹیکلچر آفیسران اور ضلع کٹھوعہ ‘سانبہ ‘ اودھمپور اورریاسی سے آئے ہوئے ضلع سطح کے اعلی افسران نے بڑھ چڑھ شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر انورادھا گپتا اورنامور زرعی سائنسدان ڈاکٹر وشال ناتھ نے لیچی کی پیداواری سے متعلق کئی ا ہم مدعوںکوزیر بحث لایا تاکہ لیچی جیسے پیداوار کوبڑھاوا دینے کیلئے حسب ضرورت موسم کے تغیروتبدیل کے ضرورتوں کے بارے میں بھی روشناس کرایاگیا تاکہ جموں خطہ میں لیچی جیسے بہترین میوہ جات کو ضرورتوںکے مطابق بازاروںمیں کھرا اترسکے اور ساتھ میںلوگوں کے ضرورتوں کو پوراکیاجاسکے۔