راجوری//ہماری زندگی میںپیڑپودوں کی اہمیت کواُجاگرکرنے اوراس سلسلے میںلوگوں میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے www-India's نے ایک پودہ اپناﺅمہم شروع کی ہے جسے گذشتہ روز باقاعدہ طورپر انٹرنیشنل سکول راجوری میں لانچ کیاگیا۔اس ضمن میں www-India اورانٹرنیشنل سکول راجوری کے اشتراک سے تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر محمداعجازاسد مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر 3000طلباءاورشہریوں نے مشترکہ طورپر ایک پودے کواپنانے اوراس کی دیکھ ریکھ کرنے کےلئے حلف اٹھایا۔تقریب کے افتتاحی سیشن میں انٹرنیشنل سکول کے ،کے کے لنگرنے شرکاءاورمہمانوں کااستقبال کیا اوربڑے پیمانے پرشجرکاری مہم شروع کرنے کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ WWFنے محکمہ جنگلات کے تعاون سے 3000 پودے فراہم کیے ہیں۔ ڈبلیوڈبلیوایف کی اڈاپٹ اے ٹری مہم کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ٹیم لیڈر ویسٹرن ہمالیاس لینڈسکول آف ڈبلیوڈبلیوایف ڈاکٹرپنکج چندن نے بتایاکہ ملک بھرمیں ہم نے طلباءاوردیگرشہریوں کےلئے شجرکاری مہم کااہتمام کیاگیاہے ۔کنزرویٹرآف فاریسٹ ویسٹ سرکل، ڈاکٹرجتندرسنگھ نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے جنگلات کے تحفظ اورشجرکاری مہم میںتعلیمی اداروں کے رول کوسراہا۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس پروگرام میں مہمان ذی وقارکے طورپرموجودتھے۔انہوں نے کہاکہ پیڑپودے سماج کےلئے محافظ کاکام کرتے ہیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنرنے ایسے پروگراموں کے انعقادکےلئے کی گئی کاوشوں کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ 3000پودے لگانے کے علاوہ لوگوں کوبڑے پیمانے پربیدارکیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پودوں کی پرورش بچوں کی طرح کرنے کی ضرور ت ہے۔بعدازاں طلباءمیں پودے تقسیم کیے گئے اوریہ عہدکیاگیاکہ وہ ان پودوں کوبچوں کی طرح پالیں اوران کی دیکھ ریکھ کریں۔