جموں// ایک سال تک مسلسل زبردست تربیت پانے کے بعد لداخ خطے سے کم ازکم 161 ہونہار نوجوانوں کی گذشتہ روزفوج میں بھرتی عمل کومکمل کردیاگیا۔ اس موقع پر ملک کی سا لمیت کیلئے بحسن خوبی خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کیلئے ایک خصوصی حلف برادری جشن تقریبات کااہتمام بھی کیاگیا ہے۔ اس موقع پر سول اور ملٹری انتظامیہ افسران کے علاوہ لیفٹنٹ جنرل یوگیش کمار جوشی ‘ کرنل ریجمنٹ جے اے کے ایف آر ائی ایف اورلداخ سکاوٹس اورنوجوان سپاہیوں کے والدین نے بڑھ چڑھ کر پروگرام کی رونق بڑھائی۔پاسنگ پریڈ کے دوران لیفٹنٹ جنرل جوشی جوکہ ڈائریکٹر جنرل انفینٹری کے طورپر موجود رہے نے کہا ہے کہ اس طرح کی بھرتی عمل سے ریاست کے دوسرے نوجوانوں کے حوصلہ افز ائی میں فروغ حاصل ہوگا اور بھرتی کے عمل میں حصہ لینے کیلئے زیادہ سے زیادہ خوہشمند نوجوان شریک ہوجائیں گے۔قوم اورملک کی سا لمیت کیلئے خدمات سرانجام دینے کیلئے نوجوانوں کی خواشہمندی پر مبارک باددیتے ہوئے ڈی جی موصوف نے کہاہے کہ یہ باعث فخر اورخوش آئندقدم ہے کہ والدین اوررشتے داروں نے نوجوانوں کی اس مبارک کی گھڑی پر حوصلہ افزائی کی ہے جو ملک کے تئیں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد کیاجائے گا۔اس موقع پر بہادر نوجوانوںمیں اعزازی تمغوں سے نوازا گیاہے۔۔فوجی ترجمان نے اس موقع پرکہا ہے کہ لداخ خطے سے بہادر سپاہیوں نے آج تک بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاہے جنہیں برفیلے جنگی میدانوں میں اچھی خاصہ صلاحیت اور لڑنے کی تربیت بموجود ہے اورگزشتہ سات دہاکوں سے رتبے بلند کارناموں کابھی مظاہرہ کرچکے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سال 2000 ء سے قبل لداخ ریجمنٹ نے بہترین کارناموں کا مظاہرہ کرنے پر کئی بہادری کے تمغے حاصل کرلئے ہیں جبکہ 2017ء میں صدر ہند کی جانب سے بھی کم ازکم لداخ کے پانچ فوجی بٹالین کو کئی انعامات سے نوازا گیا ہے۔