جموں/ گورنر کے مشیر بی بی وِیاس نے یہاں جے کے گورنرس گریوینس سیل کے تحت ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں 35وفود اور 400کے قریب لوگوں نے اپنے اپنے مسائل اور مطالبات کو اُجاگر کیا۔وفود نے رنجیت پور او رگجرال گائوں میںمیونسپل حدود میںلانے کا مطالبہ کیا۔ جموں و کشمیر گورنمنٹ فارمیسسٹس ایسو سی ایشن نے آل انڈیا فارمیسی ایکٹ کی عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ مختلف وفود اپنے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل بی بی وِیاس کی نوٹس میں لائے اور ان کے حل کے لئے ان کی مداخلت طلب کی۔مجوہ ، سید گڑھ ، تھیرے ، بشناہ، آر ایس پورہ ، کھوڈ ، پوگل پرستان اور مائیگرنٹ کالونی جگتی کے وفود نے گول گجرال جے ڈی اے میں پلاٹوں کا مطالبہ کیا۔ مشیر نے مختلف محکموں کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کریں۔ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما ، ڈی سی جموں رومیش کمار ، کمشنر جے این سی اروند کوتوال اور دیگر محکموں کے افسران بھی رابطہ پروگرام کے موجود تھے۔دریں اثنا گورنر کے مشیر بی بی ویاس ہر جمعہ کو صبح 10بجے سے 12بجے تک کنونشن سینٹر کنال روڑ جموں میں لوگوں کے مسائل سننے کے لئے موجود رہیں گے۔