کٹھوعہ// مرکزی وزراء امور برائے دفتر وزیراعظم حکومت ہند ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کٹھوعہ ضلع کے ہاٹلی میں اجالا سکیم کے تحت گیس کنکشن ضرورت مند غریب پریواروں میں مفت تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہاہے کہ مرکز ی سرکار کی جانب سے عوام کی بہبودی کیلئے متعارف کی گئی مختلف سکیموں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ فلیگ شپ پروگراموں کی بدولت لوگوں کی اقتصادی اورسماجی صورتحال کو آسانی سے بدلا جاسکتا ہے جس کیلئے کارگر ااقدامات پہلے سے وہی اٹھائے گئے ہیں تاکہ عام زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ قابل ذکر ہے کہ کٹھوعہ میں درجہ فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے اورغریبی سطح سے نیچے درگذر کرنے والی خواتین میں وزیر موصوف نے موقع پرہی ایل پی جی کے کنکشن تقسیم کیے ۔ اس موقعہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر نے کہا کہ مرکزی سرکار نے لوگوں کی بہبود ی کے مختلف سکیمیں متعارف کئے ہیں جن کا استفادہ اٹھانے کیلئے لوگوں میں بیداری لانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پربولتے ہوئے انہوںنے مزید کہاہے کہ پنچایتی حلقوں میں تعمیرو ترقی کیلئے جامع پروگراموں کو بھی واضح کردیاگیاہے اور مرکزی سرکار اس ضمن میں وافرمقدار میں فنڈز فراہمی باضابطہ طورپر کررہی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ ‘ ایس ایس پی کٹھوعہ شری دھر پاٹل اوردیگر ضلع افسران بھی موجود تھے۔