راجوری//بلاک درھال کے لوگوں کے ایک وفد نے گذشتہ روزضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے ملاقات کر کے مانگ کی کہ حال ہی میں اے سی ڈی دفتر اٹیچ کئے گئے بلاک ڈیولپمنٹ افسر درہال عبدل حق چوہدری کو دوبارہ بلاک درہال میں واپس بھیجاجائے ۔انہوں نے کہاکہ بی ڈی او درہال ایک نیک اور ایماندار افسر ہیں جنھوں نے بہت ہی کم عرصے میں بلاک میں ترقیاتی کاموں کوانجام دیاہے۔ لیکن کچھ کام چور لوگوں نے ان کے خلاف غلط بیانی کی ۔وفد نے مزید مانگ کی ہے کہ درہال میں بی ڈی او کی کرسی خالی ہونے کی وجہ سے نریگا مزدوروں کی اجرتیں واگزار نہیں ہو رہی ہیں جس وجہ سے مزدور طبقہ سخت پریشان ہے اس موقہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرراجوری نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی اس مانگ کو جلد ہی پورا کر دیا جاے گا۔